سیاست

پارٹی میں نئے آنے وا لے کارکنوں کو عہدے دینے سے نظریاتی کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ دیامر محمد ریاض

چلاس(چیف رپورٹر) صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ دیامر محمد ریاض نے کہا ہے کہ پارٹی میں نئے آنے وا لے کارکنوں کو عہدے دینے سے نظریاتی کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ نئے چہروں کو عہدے دیئے گئے تو مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے کارکن مایوس ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مخلص اور وفادار کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا تو مسلم لیگ کا حشر بھی پیپلز پارٹی سے مختلف نہیں ہو گا ۔ پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کو اس بارے میں سوچنا ہو گا ۔انہو ں نے کہا کہ ضلع دیامر مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے ،حالیہ انتخابات میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے ۔دیامر سے مسلم لیگ کی کامیابی کا کریڈٹ پارٹی کے ضلعی صدر اور نظریاتی کارکنوں کو جاتا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا نئے چہروں کی بجائے پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو ایڈجسٹ کیا جائے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button