گلگت بلتستان
دنیور میں عوامی ایکشن کمیٹی کا جلسہ، نواز لیگ کے رہنما حفیظ الرحمن پر کڑی تنقید
گلگت ( سپیشل رپورٹر ) صوبائی اسمبلی ایک ڈھونگ ہے ۔بغیر اختیارات اور وسائل کے وزیر اعلیٰ اور کابینہ صرف قرار داد پیش کر سکتی ہیں ۔اور خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ اس اسمبلی کا کوئی کام نہیں ہے ۔حفیظ الرحمن کی منافقت کھل کر سامنے آگئی ۔مو صوف بتائے کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے کس کو گمراہ کیا ۔وزیر اعظم کے نام خط میں جو غلط بیان اور بیس لاکھ عوام کے دشمنی کر کے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا ۔عوامی ایکشن کمیٹی کو توڑنے اورامن کو خراب کرنے کیلئے حکومتی سر پرستی میں سازش ہو رہی ہیں ۔عوام ہو شیار رہیں کہ ہمارا چارٹر آف ڈیمانڈ پر ابھی تک عمل در آمد نہیں ہوا ہے ۔30جو ن تک فی الفور باقی نکات پر عمل درآمد کرائے اور گلگت بلتستان کے بیس لاکھ عوام کے مایوسیوں کو ختم کیا جائے ۔ورنہ عوامی طاقت اس نظام کو ملیا میٹ کر دے گی ۔
ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے کنوینئر احسان ایڈوکیٹ ،کوارڈینئٹر و تر جمان وجاہت علی ،صفدر علی ،شیخ غفاری ،فقیر شاہ ،قاری شاہ عالم ،فاروق احمد ،سید رحمت شاہ ،رحمت علی بابا جان و دیگر نے دنیور میں عوامی ایکشن کمیٹی کے اکابرین کو دئیے گئے استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر عمائدین دنیور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ نمبر 3 جی بی کا سب سے بڑا حلقہ ہے ۔مگر ترقی کے لحاظ سے سب سے پسماندہ ہے ۔منتخب عوامی نمائندہ عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے ۔بگروٹ روڈ ابھی تک میٹل نہیں ہو سکا ۔یہاں گرلز اور بوائز ہائی سکول نہیں ہے۔صحت کے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے عمائدین دنیور نے عوامی ایکشن کمیٹی کے اکابرین کو ان مسائل کو حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔
عمائدین ایکشن کمیٹی کے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سر پر ستی میں سازشیں ہو رہی ہے۔ہمیں علاقے کا امن عزیز ہے ۔گلگت بلتستان میں امن قائم ہونے سے کچھ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔اور وہی لوگ ایک دفعہ پھر حالات خراب کروانے اور روزگار حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔عوام ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھے ۔مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان صوبائی اسمبلی ریک ڈھونگ ہے ۔صوبے کے نام پر جی بی کے عوام کیساتھ فراڈ کیا گیا ۔جبکہ اب بھی اختیارات وفاق کے پاس ہے ۔نئی آنے والی اسمبلی بھی بے اختیار ہو گئی ۔جب تک اختیارات نہیں دئیے جاتے تب تک مسئلے کا حل نہیں ہو سکتا ۔سیاسی مگر مچھ عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے اور بیانات کے ذریعے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اب مزید سیاسی گرگٹ عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ۔عوام اختیارات مانگے ۔کچھ سیاسی عناصر ہسپتالوں اور دیگر اعلانات کر رہے ہیں اور عوام کے اوپر ظلم کرنا چاہ رہے ہیں عوام متحد ہو کر حقوق مانگے اور مشترکہ مسائل کے حل کے لیے اتحاد و اتفاق سے جد و جہد کو مزید تیز کرے اور لڑاو و حکومت کر و پالیسی کی مذمت کرے۔