گلگت بلتستان

ہنزہ، عالمی یوم ماحولیات پر کچرا اکٹھا کر کے ڈپٹی کمشنر کے گھر کے سامنے ڈھیر لگانے کی دھمکی

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) بزنس ایسوسی شن ہنزہ کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ۔ اجلاس کے زیر صدرات سلمان خان صدر بزنس ا یسوسی شن نے کیا۔ماحولیات کے عالمی دن پر ہنزہ کے مختلف علاقوں سے اپنے مدد آپ کچرا اکھٹااکرکے ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر کے دفتر اور رہائش گاہ کے سامنے چھوڑنے پر اتفاق کیا ۔ دنیا میں ماحولیات کا دن منایا جائے گا مگر ضلع ہنزہ نگر میں انوکھے انداز میں منایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے کئی بار ہنزہ کے عوام اور بزنس ایسوسی شن کو ہر وقت ٹرخانے کے سواء کچھ بھی نہیں کیا۔ بزنس ایسوسی شن کے نمائندہ گان نے انتظامیہ سے بے زار ہوکر اس اقدام کو اپنانے کا موقف اختیار کیا۔
WEDبزنس ایسوسی ایشن 4جون کو ہنزہ کے مختلف علاقوں میں عوام کو غیر اعلانیہ ہیڈ کواٹر میں جمع ہونے کی اپیل کریگی جس کے بعد 5جون یعنی ماحول کے عالمی دن کے موقع پر شٹر ڈاون کے علاوہ ہنزہ کے مختلف کارباری مراکز سے کچرا اٹھا کر ضلعی انتظامیہ کے رہائش گاہوں کے علاوہ سرکاری دفاتر کے سامنے ڈھیر کیا جائے گا۔
بزنس ایسوسی شن کے زیر نگر انی اجلاس میں کہا گیا کہ ہنزہ کے عوام قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ڈی سی کے احکامات پر عوام کے رہ گزار راستوں کے علاوہ پانی کے مختلف چینلوں میں کچروں کو پھینکا جارہاتھا ، ضلعی انتظامیہ کے جانب سے دفعہ 144کے نفاذ کے بعد عوام نے اس ضمن میں احتیاط کر رکھا ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث کی وجہ سے غیر اعلانیہ ہیڈ کواٹرعلی آباد کے علاوہ سیاحوں کا مرکز کریم آباد بازارکچرے سے ڈھیر ہو گیاہے۔مجبوری کے عالم میں فیصلہ کرنے کا ذمہ دار بھی ضلعی انتظامیہ ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button