چترال

دارالقضا سوات کے حکم پر بارڈر پولیس چترال کے 102ملازمین نے دوبارہ ڈیو ٹی سنبھال لی

Chitralچترال ( نذیرحسین شاہ نذیر) دارالقضا سوات کے حکم پر بارڈر پولیس چترال کے 102ملازمین نے دوبارہ اپنی ڈیو ٹی سنبھا لی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر چترال آمین الحق کے آفس سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن 546 / 30/5/ 2014 کے مطابق دارلقضاء سوات کے حکم پر بارڈر پولیس چترال کے ایک صوبیدار میجر ، چار صوبیدار ، سولہ نائب صوبیدار ، ستائیس حوالدار اور 54جوانوں کو اپنی ڈیوٹیوں پر دوبارہ حاضری کیلئے طلب کیا گیا تھا ۔ جس پر انہوں اپنے اپنے مقامات پر کام کا اغاز کر دیا ہے ۔ مذکورہ ملازمین کو اپریل 2013کو سابق ڈپٹی کمشنر چترال رحمت اللہ وزیر کی چترال میں تعیناتی کے دوران بارڈر پولیس رول میں اچانک ترمیم کرکے جبری ریٹائر کیا گیا تھا ۔ جس پر بارڈر پولیس کے ان ملازمین نے اس اقدام کے خلاف دارالقضاء (ہائی کورٹ) سوات میں اپیل دائر کی تھی ۔ ہائی کورٹ سوات نے تمام تر معاملے کی چھان بین کے بعد پنشن نہ لینے والے ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ کے اقدام کو غلط قرار دیتے ہوئے ان کی دوبارہ بحالی کا حکم دیا ۔ مذکورہ ملازمین کو ان کی ایک سال سے زیادہ مدت کی تنخواہ اور دیگر مراعات بھی دیے جائیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button