گلگت بلتستان

وادی بگروٹ میں گلیشیائی جھیلوں کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

bagroot glf pic
گلگت (پ۔ر) گلگت کا نواہی گا ؤں وادی بگروٹ میں پاکستان گلاف پراجیکٹ نے دوبانی ڈیولیپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے وادی بگروٹ میں گلشئیرز اور ان میں بننے والی جھیلوں کے پھٹنے اور موسیماتی تغیر پذیری کے گلیشیرز پر اثرات سے متعلق آگاہی ورکشاپ بگروٹ کے بالائی گاؤں گسونر میں مورخہ 30 جولائی کو منعقد کیا۔ اس ورکشاپ میں بگروٹ کے ہائی سکولوں کے طلباء اساتذہ اور بالائی بگروٹ کے باشندوں کی کثیر تعاد کے علاوہ مقامی صحافی حضرات نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد طلباء اور مقامی باشندوں کو موسمیاتی تغیر پذیری، گلاف اور گلاف کے نقصانات سے بچاو کے لئے شراکتی اقدامات کے لئے شعور و آگاہی فراہم کرنا تھا۔
اس ورکشاپ میں گلاف پراجیکٹ ، ڈبلیو ڈبلیو ایف گلگت اورمحکمہ موسمیات پاکستان کے ماہرین نے موضوع سے متعلق حاضرین کو گلاف کی وجوہات ، نقصانات میں کمی کے لئے شراکتی ااقدامات کے اصولوں کے علاوہ قدرتی ماحول کی بحالی کی اہمیت سے متعلق بریفنگ دی۔ جناب اقبال حسین مقامی ٹیچر اور دانشور نے وادی سات گسونر کی تاریخ اور تاریخی سیلابوں کے نقصانات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ نمبرادر محمد حسین صاحب ممبر ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی نے حاضرین کو آگاہ کیا برصغیر کا شنگریلا کہلائے جانے والی سات گسونر گزشتہ دو صدیوں کے دوران پیش آنے والے گلاف اور دیگر گلیشیائی سیلابوں نے تباہ و بربار کر کے رکھ دیاہے۔ انہوں نے پاکستان غلاف پراجیکٹ اور دوبانی ڈیولیپمنٹ آرگنائزیشن کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے مقامی کمیونٹی کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ورکشاپ میں موجود میڈیا ٹیم نے پراجیکٹ سے متعلق کئی سوالات کئے جن کے جوابات گلاف فیلڈ منیجر، ڈوبانی ڈیوپلیمنٹ آرگنائزیشن، ڈبلیو ڈبلیو ایف اور محکمہ موسیمات کے ماہرین نے دئے۔ میڈیا ٹیم نے پراجیکٹ اور دوبانی کی کارکردگی کو سراہا اور قدرتی آفات کے نقصانات میں کمی کے لئے اس طرح کے آگاہی ورکشاپس کا انعقاد دیگر وادیوں میں بھی منعقد کرانے کی اہمیت پر زرو دیا۔
ورکشاپ کا انعقاد کھلے میدان میں کیا گیا تھا جہاں سپاٹنگ سکوپس کے ذریعے طلباء کو وادی کے گرد پھیلے خطرناک گلیشئیرز، ان سے ہوے نقصانات اور پاکستان گلاف پراجیکٹ کے تعاون سے مکمل کئے گئے حفاطتی پراجیکٹس کی بر وقت تکمیل کیوجہ سے 07 مئی کے گلاف کے نقصانات میں کمی کو قریب سے دکھایاگیا۔ یہ ورکشاپ ایسی جگہ منعقد کیا گیا تھا جہاں طلباء اور حاضرین کو گلیشیرز اور گلیشیائی سیلابوں کء نقصانات اور گلاف پراجیکٹ کی کارکردگی کو دیکھا جاسکتا ہے۔ یوں یہ ورکشاپ ایک آگاہی سیشن کے علاوہ ڈیزاسٹر اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا ایک مطالعاتی دورہ بھی تھا جس سے مقامی طلباء اور کمیونٹی ممبران نے استفادہ حاصل کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button