معیشت

ایل پی جی ڈیلرزایسوسی ایشن نے ہنزہ اور نگر میں گیس سلینڈر کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

ہنزہ ( اجلال حسین ) ایل پی جی گیس ڈیلز ہنزہ نگر نے از خود گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا،عوامی حلقوں کی جانب سے ایل پی جی ایسو سی ایشن ہنزہ نگر کے صدر و ارکین کو خراج تحسین۔

گزشتہ روز ایل پی جی ایسوسی ایشن کا خیراللہ کی زیر صدرات اجلاس منعقد ہوا جس میں ایل پی جی پاکستان کی جا نب سے اعلان کر دہ قیمتوں میں کمی کا اعلان پر ہنزہ نگر ایل پی جی ایسوسی ایشن نے بھی گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے11.8کلوگرام گیس سلینڈر کی قیمت 1450روپے مقرر کر دیا جبکہ 15کلو گرام1850،30کلو گرام کمرشل گیس کی قیمت 3690، اور35کلو گرام 43ہزار اور 45.4کلو گرام سلینڈر کی قیمت5580روپے مقررکیا۔

ایل پی جی ہنزہ نگر کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں کمی کرنے پر عوامی حلقوں کی جانب سے ایل پی جی ایسوسی ایشن ہنزہ نگر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ نگر پاکستان کا ایک دور افتادہ اضلاع ہے جہاں پر عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بغیر کسی دباو کے از خود گیس کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام دوست ہو نے کا ثبوت دیا ہیں ۔ تاہم گلگت بلتستان کے صوبائی ہیڈ کواٹر گلگت میں گیس کی قیمت وزارت پٹرولیم کی جانب کردہ قیمتوں کے مطابق عمل درآمد ہو گیا مگر ضلع ہنزہ اور نگر میں فی سلینڈ 11.8کلو گرام 60روپے اضافہ لیا جاتا ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button