ضلع ہنزہ نگر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاج کا اعلان کر دیا، کام کا بائیکاٹ
ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) ہنزہ نگر سے تعلق رکھنے والی لیڈ ی ہیلتھ ورکرز نے گزشتہ روز سیکڑوں میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ہنزہ نگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق حکومت گلگت بلتستان جب تک لیڈی ہیلتھ ورکروں کی مستقلی کی نوٹیکفشنز گلگت بلتستان کے 15سو سے زائد ورکروں کے ہاتھوںمیں نہیں دیتے احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے آج سے ہٹرتال کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز ہنزہ نگر کے نمائندوں نے احتجاج کے بعد پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کہا کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے ہنزہ نگر کے کسی بھی علاقے میں لیڈی ہیلتھ وکرز نہ بچوں کو وکیسنشن کرائے گی اور نہ ہی پولیو مہم میں حصہ لے گی۔
گزشتہ کئی سالوں سے ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اور حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے لیڈی ہیلتھ وکرز کو ٹرخانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا۔ہنزہ نگر کے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکروں کو مستقل کرنے کا علان صرف اعلان کی حدتک رہ گیا۔ جب تک صوبائی انتظامیہ لیڈی ہیلتھ ورکروں کی جائز مطالبات کو منظور نہیں کیا جاتا ہٹرتال جاری رہی گی۔