گلگت بلتستان
گلگت بلتستان پیرامیڈیکل سٹاف کو وفاقی پیکج جولائی کے پہلے ہفتے سے دیا جائیگا، چیف سیکریٹری

سکردو ( رضا قصیر) پیرا میڈیکل سٹاف گلگت بلتستان کو وفاقی فیڈرل پیکیج جولائی کے پہلے ہفتے سے دیا جائیں گے ان خیالات کا اظہار چیف سکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے پیرا میڈکل سٹاف بلتستان کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے پیکیج کی فائل بہت پہلے بھجی ہوئی تھی جس کے باعث ان کی منظوری پہلے مل گئی پیرا میڈیکل حوصلے سے کام لیں فائنانس سکریٹری کو آپ لوگوں کے مسئلے کے حل کیلئے اسلام آباد بھیجا ہوا ہے بہت جلد وہ خوش خبری لے کر گلگت آئیں گے

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ایمانداری سے انسانیت کیلئے کام کریں تو آپ کو حقوق ہم دیں گے انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ جون کے مہینے میں ہی آپ لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں جون میں نہ ہونے کی صورت میں جولا ئی پہلے ہفتے میں ضرور نوٹفیکشن جاری ہو گا پیرا میڈیکل سٹاف خوش خبری کیلئے تیار رہیں اور حوصلے سے کام لیں ۔