گلگت بلتستان
تصویری رپورٹ: گلگت شہر میں ایک مشکوک سوٹ کیس کی کہانی
مون شیرین کی رپورٹ
گلگت کے مہشور تجارتی مرکز این ایل آئی مارکیٹ میں ایک لاوارث سوٹ کیس نے دکانداروں اور راہگیروں کو خوفزدہ کر دیا.
منگل کے روز این ایل آئی مارکیٹ نیشنل بنک کے عقب میں دکانوں کے سامنے ایک لاواث سوٹ کیس کی اطلاع نے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو 1122 کی دوڈیں لگوادیں. اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسیکو 1122 بروقت موقعے پر پہنچ گئیے.
مقامی افراد نے بروقت پہنچ جانے پر مذکورہ اداروں کے اہلکاروں کی تعریف کی. انہوں نے آتے ہی قریب و جوار کی دکانوں اور ہوٹلوں کو مکمل طور پر بند کروانے کے بعد سوٹ کیس کی تلاشی لینے کا فیصلہ کر لیا. دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کے لیے جدید آلہ بھی ان کے پاس تھا. تاہم اہلکاروں کے پاس ذاتی حفاظت کے لیے کوئی بھی سامان نظر نہیں آرہا تھا.
ابھی تلاشی کا کام شروع ہونے والا تھا کہ اچانک گلگت کا ایک معروف ٹھیکیدار "بشیر” موقعے پر پہنچ گیا. اور سوٹ کیس اُٹھا کر چلتا بنا۔ یہ منظر دیکھ کر راہگیر، تماش بین ، بم ڈسپورل اسکواڈ اور ریسیکو 1122 کے اہلکار ششدر رہ گئے۔
لوگوں کی حیرانی کم کرنے کے لیے ٹھیکیدار نے کہا کہ وہ تھوڑی دیر قبل ہوٹل سے چائے پی کر نکللا تھا اور اس دوران اپنا سوٹ کیس دکان کے باہر بھول گیا. اب اسے یاد آیا تو سوٹ کیس واپس لینے آیا ہے. یوں اس ڈرامائی کہانی کا بخیر و خوشی اختتام ہوا. یہ الگ بات کہ ایک شخص کی ذرا سی بھول نے سینکڑوں لوگوں کو پریشانی میں ڈال دیا.
واضع رہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر گلگت کے عوام بھی خوف کے سائے میں ہیں۔ اور گزشتہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد گلگت میں بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے.
پامیر ٹآئمز اپنی بہترین اور بھروسے مند خبروں کی وجہ سے سب کی اولین ترجیح ہے، میری گُزارش یہ ہے کہ ایسی خبریں جنکا تعلق براہ راست کسی خبر سے نہ ہو اور جو مزاح کا باعث ہوں اُسے پبلش نہ کریں۔ اُمید ہے آپ بُرا نہ منائیں گے۔