خبریں

کشمیر تقریر سے نہیں، جہاد سے آزاد ہوگا، جماعت اسلامی کے رہنماوں کا گلگت میں علما سے خطاب

گلگت(پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلمانوں سے نفرت کرنے والی مودی کی فاشسٹ حکومت ہندوستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا باعث بنے گی،تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی حکومت پاکستان آزادی کی منزل کو حاصل کرنے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے،80لاکھ لوگ 60دنوں سے کرفیو کی زد میں زندگی اور موت کی کشمکش میں عالمی ضمیر کے لیے چیلنج ہیں،آج گلگت میں کشمیر بچاؤ مارچ کے موقع پر اہل گلگت بلتستان سے مشاورت کریں گے،کشمیر محض ایک تقریر سے نہیں بلکہ اس کی روشنی میں عملی اقدامات سے آزاد ہو گا،پوری قوم کو یک زبان اور یک جان ہو کر آزادی کی جنگ لڑنا ہو گی،گلگت بلتستان حساس خطہ ہے وفاقی حکومت یہاں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے،جماعت اسلامی 5اگست سے اب تک پورے پاکستان آزادکشمیر اور آج گلگت میں عوامی مارچ کررہی ہے تا کہ عوام کو بیدار کیا جائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے نشست کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان،امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان سابق وزیر قانون مشتاق ایڈووکیٹ،مولانا عبدالسمیع،نثار احمد شائق،عمران عزیز،اسماعیل شریعت یار،سلطان رئیس،تنویر حیدری،نظام الدین سمیت دیگر قائدین موجود تھے،سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اگر کشمیر کی آواز خاموش ہو گئی تو پاکستان کی سلامتی خطرے میں پڑھ جائے گی،گلگت بلتستان کے تمام مکاتب فکر باہمی اختلافات کو ختم کر کے اللہ اور اللہ کے رسول ؐ کے لیے ایک ہو جائیں،کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا ہم سب پر فرض ہے یہاں کے عوام نے جہاد کے ذریعے یہ خطہ آزاد کروایا اسی طرح آزادکشمیر کے لوگوں نے بھی جہاد کے ذریعے آزادی حاصل کی کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے،اقوام متحدہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں سے وعدہ پورا کرے عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکر یہ ہے ایک لاکھ یہودی،عیسائی یا کسی اور مذہب کے دو ماہ سے یرغمال ہوتے تو دنیا چیخ رہی ہوتی اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عالمی برادری کی رویہ مسلمانوں کے ساتھ کیا ہے اس لیے تمام مسلمانوں کو متحدہ اور متفق ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے ہماری امت کا المیہ یہ ہے کہ حکمران مغرب کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں عوامی امنگوں کے ترجمان حکمرانوں کو مغرب ایک لمحے کے لیے بھی برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے طیب اردگان،مہاتیر محمد سمیت دیگر قائدین کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں اسلامی تحریکوں کا راستہ اس لیے روکا جارہا ہے کہ وہ امت کو حقیقی قیادت فراہم کرنا چاہتی ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے تا کہ 80لاکھ لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکے اور کشمیر کو آزاد کروایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ میں زندگی کے آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی کے لیے لڑوں گا مودی کوشکست دیں گے مودی کا مقدر شکست ہے کشمیر کی آزادی ہندوستان کی بربادی کا عنوان بنے گا کشمیری در اصل تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں تحریک آزادی کشمیر تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہے،

علماء کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو باہم مربوط کر کے تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنایاجائے یہاں کے لوگوں نے بھی جہاد سے یہ خطہ آزاد کرایا ہے،بقیہ کشمیر بھی جہاد سے آزاد ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button