گلگت بلتستان

وزیر اعلی کا دورہ ساس ویلی نگر، متعدد منصوبوں کی نقاب کشائی اور نئے پراجیکٹس کا اعلان

ہنزہ نگر (اجلال حسین ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ساس ویلی نگر میں مختلف منصو بوں کی سنگ بنیاد اور نقاب کشائی کرنے بعد پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ 5کے زیر انتظام منعقدپارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگر کو پہلے ا پنا دوسرا گھر کہتا تھا اج میں اسے پہلا گھر قرار دے رہاہوں میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے قائد قربان علی مرحوم جنہوں نے پیپلز پارٹی کی بنیاد اسی حلقے میں رکھی اور اج گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی صف اول کا پارٹی بن چکا ہیں۔ اور یہاں کی پہلی منتخب حکومت پیپلز پارٹی کے جیالوں اور بھٹو کے چاہنے والوں کی ہیں۔انھون نے کہا کہ اس حلقے سے پیپلز پارٹی کا امیدوار ہار چکا ہے مگر اج میں اتنا دے کر جاوں گا جتنااس حلقے کے منتخب ممبر نے چار سال کے عرصے میں نہیں کیاہے۔

Untitled-1
وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ وادی سمائر، سب ڈویژن نگر، میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔ تصویر بشکریہ: سمائر ویلی پیج (فیس بک)

سید مہدی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہیں اور ہمارا نصب العین اقتدار میں آ کر دولت بنانا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہیں۔انھوں مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی مو جودہ حکومت نے نہایت کم وسائل کے باوجود وہ کام کیئے ہیں جن کی کوئی مسال نہیں ملتی۔اپ کے حکومت نے تمام شعبوں کی ترقی جن میں صحت تعلیم اور دیگر شعبے شامل ہے انقلابی اصلاحات متعارف کروائے۔ جن میں ڈاکٹروں کے لئے وفاقی پیکج کی منظوری ، محکمہ تعلیم کے اساتذہ کے مطالبات کی منظوری ، تمام محکموں میں افسران کی ترقیاں اور بے روز گاروں کو روز گار دینا شامل ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ گلگت بلتستان حکومت کے پاس نہایت محدود وسائل ہیں اس لمحے ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہم کب تک وفاق کے سامنے ہاتھ پھیلاتے رہیں۔ ہمیں وسائل مقامی سطح پر پیدا کرنے کے لیے اب فیصلہ کرنا ہوگا۔تاکہ دوسروں کے دست نگر نہ رہیں۔ انھوں نے کہا کہ جی بی حکومت کے پاس مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں ۔ ہم نے یہ ساڑے چار سال نہایت کفایت شعاری سے گزرے ہیں حالانکہ ایک نومنتخب حکومت کے لئے یہ چیلج سے کم نہ تھا۔ کہ مالی مشکلات کے ساتھ ساتھ بیورو کریسی ، ایجنسیوں ، مختلف مکاتب فکر کو سنبھال کر آگے کی طرف رواں دواں رہیں ۔ اللہ کا کرم ہے کہ ہم اپنے مشن میں کامیاب رہے۔اس موقع پر انھوں نے بعض سیاسی اور سیاسی مذہبی تنظمیوں اور ان کی پالیسی پر کڑی تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ مذہبی سیاسی لیڈروں یا اخبار مالکان کے پاس پلازے ہوتو یہ عتراض نہیں مگر مہدی شاہ کے مکان سب کو چبھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کا وزیر اعلیٰ جو خود کارکن ہے نہ کرپٹ ہے اور نہ کسی ٹھیکدار کاپارٹنر ہے نہ کسی سرمایہ دار یاافسر کا دوست ہے اور یہ پیپلز پارٹی کا سرمایہ اور افتخار ہے۔ انھوں مزید کہا کہ مہدی شاہ ایک ایسا وزیر اعلیٰ ہے جو بلا تفریق سب کا ٹیلفوں سنتا ہے اور ان کے دروازے کارکنوں جیالوں اور عوم کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔ اپ پوچھ لے دوسرے پارٹی کے کارکنوں سے کیا ان کا فون شہباز شریف تو درکنار اس کا پی اے بھی سنتا ہے کہ نہیں۔اسی سے جیالوں اور کارکنوں کو پتا چلنا چاہیے کہ جمہوریت کس پارٹی کے اندر ہیں۔ ساس ویلی کی جانب سے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے انھوں نے مرتضی آباد تا سمائر لنک روڈ کو پکا کرنے،ساس ویلی میں دس بیڈ ہسپتال، گرلز ہائی سکول کو ہائرسکینڈری کادرجہ دینے اور پی آئی پی ریسٹ ہاوس کے قیام کے اعلان کیا۔ انھوں نے بوائز ہائرسیکنڈری سکول کو معروف عالم دین آحمد فیاضی کے نام سے منصوب کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہ ان کی جانب سے اعلان کردہ تمام منصوبوں پر جولائی میں کام کا آغاز ہوگا تاکہ علاقے کے عوام اس سے مستفید ہوسکے۔ انھوں نے کہا کہ یہ صرف زبانی اعلانات نہیں ہے بلکہ ان کو عملی طور پر پورا کیا جائے گا۔ کیونکہ وہ کوئی ایسا اعلان نہیں کرتے ہیں جو پورا نہ ہو سکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کونسل کے ممبر چیر مین ابراہیم نے کہا کہ نگر گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے جنگ لڑنے والے ثپوت قربان علی مرحوم کا گھر ہیں جن کیہ محنتوں کا ثمر اج کے اعلانات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قربان علی مرحوم نے نہ صرف پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی بلکہ لوگو ں کو سیاسی شعور اور بیدری دی۔ انھون نے کہا کہ مسلے دھرنوں سے حل نہیں ہوتے اگر دھرنے دینے سے مسائل حل ہوتے تو دھرنا دینے والوں میں دھرنے دیکر آئینی حقوق اج تک حاصل کیوں نہیں کیں ہیں۔ یہ لوگ دھرنوں کے نام پر اپنے سیاست کو چمکانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ اور الیکشن میں کامیابی ے خواب دیکھ رہیں ہیں جو کھبی نکامیاب نہیں ہونگے۔

تقریب سے پیپلز پارٹی کے رہنما ذولفقار علی مراد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستاب کے مشکور ہیں کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے یہاں تشریف لائے اور نہ صرف کارکنوں کا دل جیتا بلکہ ان کے حوصلے بھی بلند کیے۔

پی پی پی نگر کے صدر فداحسین نے اپنے سپاسنامے میں وزیر اعلی کو علاقے کے مسائل سے آگا کیا۔ تقریب سے پی پی پی خواتین ونگ گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات یاسمین فداعلی نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل ہنزہ اور نگر میں وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کو اسکندر آباد نگر، ساس ویلی نگر اور کریم آبادہنزہ میں مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button