گلگت بلتستان

فورتھ شیڈول میں شامل افراد کسی سکول، کالج، سنیما گھر، پارک اور عوامی اجتماعات میں جانے سے اجتناب کریں، ڈٰی آئی جی بلتستان اشفاق احمد

سکردو(رضاقصیر )ڈی آئی جی بلتستان ڈویژن اشفاق احمد نے فورتھ شیڈول میں شامل بلتستان سے تعلق رکھنے والے ان تمام افراد کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ وہ کسی سکول ، کالج ، سینماگھر ، پارک اور عوامی اجتماعات میں جانے سے اجتناب کریں اگر ان مقامات پر متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر جانے کی کوشش کی تو فورتھ شیڈول کے تحت انہیں گرفتار کیا جائے گا اور انہیں 3سال کی سزا بھی ہو سکتی ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے وہ مشتبہ دہشت گرد ہیں ان کی تمام تر سرگرمیوں پر حکومت نے خصوصی نظر رکھے ہوے ہیں اور ان کی نقل حمل پر کڑی نگاہ رکھیں گے فورتھ شیڈول میں شامل لوگ ضلع کے ایس پی کی تسلی کیلئے ضمانت دیں گے کہ وہ اپنا کردار صاف رکھیں گے اور کسی قسم کی دہشت گردی اور غلط کام نہیں کریں گے جو لوگ حکم عدولی کریں گے انہیں گرفتار کیا جائے گا جتنے لوگ فورتھ شیڈول میں شامل ہیں انہیں مکمل تحقیق کے بعد شامل کیا گیافورتھ شیڈول میں شامل لوگ اجازت کے بغیر بس اسٹینڈ اور ائیر پورٹ پر نہیں جاسکیں گے اور ایسے لوگوں کے اوپرعوامی اجتماعات سے خطاب کرنے کے اوپر بھی پابندی ہوگی کسی شخص نے قانون کی خلاف ورزی کی توا نہیں نہیں چھوڑا جائے گا

انہوں نے کہاکہ امن ہم سب کی ضرورت ہے کسی کو امن خراب کرنے نہیں دیں گے سکردو پاکستان کا پرامن خطہ ہے یہاں کے لوگ بڑے مہذب ، پرامن اور شریف النفس ہیں سکردوکے لوگ فطرتاً لڑائی جھگڑے سے دور رہنا چاہتے ہیں یہاں جرائم بہت کم ہیں انہوں نے کہاکہ ملکی وغیر ملکی سیاحوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا ئے گئے ہیں اور غیر ملکی سیاحوں کو باقاعدہ کارڈ ز ایشو کیئے جائیں گے اور پہلے کی طرح انہیں ہر جگہ پر چیک کرکے تنگ نہیں کیا جائے گا سیاحوں کی سکیورٹی کیلئے مختلف مقامات پر سٹیشنز بنائے گئے ہیں وہاں باقاعدہ سکینر نصب کئے جائیں گے اور سیکنرکے ذریعے غیر ملکی سیاحوں کے پاسپورٹ چیک کئے جائیں گے پہلے ہر غیر ملکی سیاح اور کوہ پیماء کے پیچھے پولیس کے سپاہی کی ڈیوٹی لگائی جاتی تھی جس سے غیر ملکی سیاح بڑے پریشان رہتے تھے مگر اب ایسا نہیں کیا جائے گا بلکہ جس ہوٹل میں غیر ملکی سیاح قیام پزیر ہوں گے اس ہوٹل کی سکیورٹی موثر بنائی جائے گی اور کسی جگہ پر ملکی وغیر ملکی سیاحوں کو سکیورٹی کے حوالے سے شکایت نہیں ملے گی جن جن ہوٹلوں میں غیر ملکی سیاح موجود ہوں گے وہ شام کو پولیس کو فیکس کرکے اطلاع دیں گے کہ ان کے ہوٹلز میں اتنے سیاح موجود ہیں اس طرح ہمیں متعلقہ ہوٹلوں کو سکیورٹی کی فراہمی میں آسانی ہو گی انہوں نے کہاکہ سیاحوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے گلگت سے اضافی نفری منگوائی گئی ہے انہوں نے کہاکہ منشیات کا کاروبار چوری چھپے ہوتا ہے مجھے جس دن منشیات فروش کے ٹھکانے کا علم ہوگا میں اس دن اس منشیات فروش کو الٹا لٹکا دوں گا۔

انہوں نے کہاکہ پولیس مقامی ہے اس لئے وہ مصلحت کا شکار ہو جاتی ہے وہ سمجھتی ہے کہ اشفاق احمد ایک دوسال ڈی آئی جی کے عہدے پر رہ کر واپس چلا جائے گا جبکہ منشیات فروش ہمیشہ کیلئے یہاں رہنے والے ہیں اس لئے خواہ مخواہ دشمنی کرکے کیا فائدہ ہے ؟ جس دن پولیس کے تھانیدار او رسپاہی تعاون کریں گے منشیات کی لعنت ختم ہو جائے گی ہماری پولیس میں یہ بیماری عام ہے کہ ہم خواہ مخواہ کسی کے ساتھ ہمدردی کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس بہت سارے لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہاں منشیات بہت ہیں لیکن کوئی شخص منشیات فروشوں کی نشاندہی کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ جولوگ منشیات فروشوں کے نام بتائیں گے ان کے نام ہم صیغہ راز میں رکھیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button