ہنزہ، جیالوں نے مہدی شاہ کے سامنے وزیر بیگ کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے

10467562_297316133764649_1803490533_o

ہنزہ کریم آباد (اے آر بخاری سے ) ہنزہ کے جیالوں نے سپیکر وزیر بیگ کو پارٹی تباہ کرنے کا زمہ دار قرار دے دیاہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے صوبائی صدر سید مہدی شاہ سے ملاقات میں وزیر بیگ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے اور کہا کہ انتخابات میں جن لوگوں نے پارٹی کے خلاف کام کیا ان کو سپیکر وزیر بیگ نے سینے سے لگا کر اپنا مشیر بنا رکھا ھے اور جماعت کو وقت نہیں دیا۔

جیالوں نے کہا کہ اس طرز عمل سے ہنزہ میں پی پی پی کا خاتمہ ہونے کو ہے۔ اہنوں نے صوبائی صدر سے پارٹی کو بچانے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ وزیر بیگ پی پی پی کے واحد امیدوار تھے۔ جن کو 2009 کے انتخابات میں ٹکٹ ان کے گھر لے جاکر دیا گیا تھا سپیکر وزیر بیگ اپنی حق گوئی کی وجہ سے حکومتی ایوانوں پر بھاری ثا بت ہوتے رہےہیں۔ 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

ہنزہ، جیالوں نے مہدی شاہ کے سامنے وزیر بیگ کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے” ایک تبصرہ

  1. Wrong reporting by Bukhari, None of the persons in this pic are PPP memebers, they are Numberdars, Invited by D.C to meet the C.M, complaing of Wazir Beg to Mehdi Shah is like you are complaing to a mouse regarding the Lion.

تبصرے بند ہیں