گلگت بلتستان

گلگت: اسلامک ریلیف آرگنائیزیشن کے تعاون سے 250 مستحق خواتین میں سلائی مشین تقسیم کیے گئے

وزیر صحت گلبر خان اور جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عطااللہ شہاب سلائی مشین کی تقسیم کرتے ہوے
وزیر صحت گلبر خان اور جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عطااللہ شہاب سلائی مشین کی تقسیم کرتے ہوے

گلگت(مون شیرین) اسلامک انسٹیوٹ ریلیف آرگنائزیشن کے تعاون سے سکارکوئی گلگت میں مستحق خواتین میں سلائی مشین تقسیم کیے گئے ۔اس سلسلے میں سکارکوئی کے مقام پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس کےکے مہمان خصوصی وزیر صحت حاجی گلبرخان تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اور جعمیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عطااللہ شہاب، سکرٹیری اطلاعات جے یو آئی ضیاء الرحمن قریشی اور دیگر رہنماوں نے 250 سے زاہد مستحق اور نادار خواتین میں سلائی مشین تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک پسماندہ علاقہ ہے اس لئے غیر سرکاری ادارے یہاں کے عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے میں صوبائی حکومت کا ہاتھ بٹارہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں عوام کو صحت اور تعلیم سمت دیگر مسائل کا سامنا ہے۔ حکومت کے ساتھ غیر سرکاری ادارے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں کو شاں ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔

مولانا عطا اللہ شہاب نے کہا کہ اسلامک انسٹیوٹ ریلیف آرگنائزیشنIIRO کے تعاون سے خواتین کو روزگار کے موقع پیدا کرنے کے لئے ہنرمند خواتین میں سلائی مشین تقسیم کیے ہیں اس طرح جن خواتین کی شادی ہونے والی ہے ان کی بھی مدد کر ےگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button