تعلیم

ڈاکٹر آصف خان، قراقرم یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر نے چارج سنبھال لیا

Untitled-1 copy

گلگت ( پ ر ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میڈیا مانیٹرنگ سیل سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے بطور وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اپنے فرائض سنبھال لئے۔تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چوتھے وائس چانسلرہیں۔ جمعرات کے روز ان کی گلگت آمد پر رجسٹرار کے آئی یو جناب شاہد علی اور یونیورسٹی کے سینیئر عہدیداران نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ یونیورسٹی پہنچنے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران کے ساتھ تعارفی ملاقات کی جس میں انھوں نے یونیورسٹی کے نظام کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یقینن دہانی کرائی اور مزید کہا کے تمام فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کئے جا ئیں گے اورکسی کو یونیورسٹی کے نام پر سیاست کرنے نہیں دی جائی گی۔ انھوں نے مذہبی ہم آہنگی پر زور دیا اور اساتذہ سے درخواست کی کہ اپنے اندر بھی اور طلبہ میں بھی برداشت اور ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کی صلاحیت پیدا کریں۔ ڈاکٹر محمد آصف خان نے کہا کہ یونیورسٹی اور علاقے کی ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل اس علاقے کا ایک اثاثہ ہیں اور ہمیں اس یونیورسٹی میں ایسے مضامین پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جس سے ہمارے علاقے کے لوگ ان قدرتی وسائل کو اس طریقے سے استعمال کرنے کے قابل ہو جائیں کہ لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو سکے اور پہاڑی ماحولیات بھی متاثر نہ ہوں۔

Untitled-2copy

پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان اس سے پہلے پشاور یونیورسٹی کے National Centre of Excellence in Geology کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ ڈاکٹر محمد آصف خان نے 1988میں ایمپرئیل کالج لندن سے پی ایچ ڈی کی اور ان کے اب تک 200کے قریب ریسرچ پیپرز ، 3کتابیں اور 6پروفیشنل رپورٹس بھی چھپ چکی ہیں اور گزشتہ 35 سالوں سے گلگت بلتستان میں مختلف پراجیکٹس پر کام کر چکے ہیں۔ جن میں بونجی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، دیامر بھاشا ڈیم ،گلگت اور غذر شامل ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button