مرزا حسین نے اسمبلی میں کبھی بھی سچ نہیں بولا، وزیر اعلی کی نگر خاص میں تقریر
نگر خاص(اجلال حسین ) وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے نگر خاص میں کہا کہ نگر حلقہ 5میں رواں سال کرڑوں روپے کے نئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔ جن میں نگر خاص اور ہوپر کے اندر تین میگاواٹ پن بجلی کا منصوبہ ، شایا ر تا نگر خاص سٹرک کی تعمیر اور مٹینگ کا منصوبہ نگر خاص میں بوائز انٹر کالج کا اعلان ، گنش تانگر خاص مٹلنگ کا منصوبہ اور گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے لئے پی سی فور کی منظوری کا اعلان کیا۔انھوں نے یہ اعلانات نگر خاص میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارغریبوں مزدوروں ، اور شہیدوں کی پارٹی ہے اووریہی وجہ ہے کہ شہید بھٹو سے لیکر زرداری تک پیپلز پارٹی کی جمہوری حکومتوں نے گلگت بلتستانمکے عوام کو مختلف ادوار میں اصلاحات اور مرعات سے نوازہ ۔ اج کا جمہوری صوبائی سیٹ اپ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ایک ادنیٰ پارٹی کارکن وزرات عالیٰ کے منصب پر فائز ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ اج تک پی پی پی کے علا وہ کسی سیاسی و مذہبی جماعت نے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔اور وہ دن دور نہیں گلگت بلتستان کو مکمل آئینی حثیت پی پی پی ہی دلا کر ہی گی۔انھوں نے کہا بھٹو شہید اور محترمہ شہپد کا جمہوری ویزن اور آصف علی زرادی کے قومی سوچ کا نتیجہ ہیں کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں واحد اکثیرتی جماعت بنانے کے باوجود قوم اور علاقے کی مفاد میں مفاہماتی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اتحادی جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلاتے ہیں۔انھوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض جماعتیں ہمارے علاقے کو گیروی رکھ کر سیاست کرنا چا ہتی ہیں جس کا موقع گلگت بلتستان کے باشعور لوگ انہیں کھبی نہیں دینگے۔ سید مہدی شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اساتذہ کے مطالبات پورے کروائے اب دیکھتے ہے کہ اساتذہ جواپنی بچوں کو پرائیویٹ سکولوں مین پڑھ رہیں ہے وہ طلباء کے حقوق کے لئے کتنی مرتبہ سڑکوں پر نکلتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے حلقہ 5کے ممبر اسمبلی اور ق لیگ کے صوبائی صدر مرزہ حسین پر مزاحیہ انداز میں کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے کبھی سچی بات نہیں کی اسمبلی میں ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں مگر اج حلقہ 5نگر کے عوام کے سامنے پہلی دفعہ سچ بول کر مجھے بھی خوش کر دیا جس پر میں مرزہ کا مشکور و ممنون ہوں۔شاہد مرزہ حسین اپنے حلقہ کے عوام کے سامنے جھوٹ بولنے کی جرات نہیں رکھتے۔
وزراعلیٰ نے مزید کہاکہ مجھے اس موقع پر فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں اس سر زمین پر آیا ہوں جہاں کے سپتوں نے ڈوگرا راج سے گلگت بلتستان کے عوام کو آزادی دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا اور یہاں کے بزرگوں نے علاقے میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور داغ بیل ڈالی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات بشیر آحمد خان نے کہا کہ بھٹوکے احسانات خظہ شمال پر بہت زیادہ ہے اور شہید بھٹواس خطے کے لئے نجات دہندہ ثابت ہوئے جس نے گلگت بلتستان سے ایف سی آر جیسے کالے قانون اور راجگی نظام کو ختم کرکے ایک بار پھر یہاں کے عوام کو آزادی دلا دی۔اور ہم سب زرداری کے مشکور ہے کہ انھوں نے انکھیں بند کر کے اس علاقے کو سیاسی پیکج دیا۔ جو کوئی دوسری پارٹی ن وغیرہ نہیں دے سکتا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ نے محمد علی آختر نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کی بقا اور مفاد صرف اور صرف پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے ہے۔ لہذا عوام اپنے محسن پارٹی کو وقت انے پر نہ بول پائے۔انھوں نے اس موقع پر مرزہ حسین ق لیگ کے صدر اور ممبر اور قانون ساز اسمبلی کو پیپلز پارٹی میں ایک بھر پھر شمولیت کے دعوت دیتے ہوئے انہیں شمولیت کی صورت میں پیپلز پارٹی کی ضلعی صدارت کے علاوہ وزارت خزانہ کا قلمدان بھی حوالہ کرنے کی پیشکش کی۔عوامی جلسے سے پیپلز پارٹی نگر کے سینر رہنما اور تقریب کے میزبان مرزہ حسین نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو علاقے کے مسائل سے آگا کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ علاقے کی مسائل کو عوامی مطالبات کو منظور فرما کر عوام کا دل جیت لے۔ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے مرزہ حسین ممبر قانون سز اسمبلی نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں وزیر اعلیٰ کو کئی بار حلقے کے دورے کی دعوت دی مگر میرا تعلق پی پی پی نہ ہونے کی وجہ سے انھوں نے میری دعوت نظر انداز کردی اور آج پارٹی کاکنوں کے دعوت پہلی دفعہ نگرخاص کا دورہ کیا۔جس پرہم ان کے مشکور ہے اور امید کرتے ہے کہ وہ اپنے اعلانات پر عملداآمد کو یقینی بنائے گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ جلسے کے بعد 30بیڈ ہسپتال نگر خاص کا بھی معاینہ کیا جہاں پر محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام نے بریفنگ دیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ادھورا کاموں کے علاوہ مسنگ کاموں کا بھی حکم دے دیا۔