ثقافت
مہدی شاہ نے اپنی عیاشی کے لیے ہنزہ کی ہزاروں سال پرانی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی، جاوید اقبال
ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کا ہنگا می اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں ہنزہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرک ہوئے۔اس موقع پر سب ڈویثرن کے صدر جاوید اقبال نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہی ہے افواج پاکستان ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے اور وطن عزیز کے بقا کے لئے قربانیاں دے رہی ہیں جبکہ اس کے بر عکس ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے ہر کارکن اور عوام ہنزہ پاک افواج کے ساتھ ہیں اور ان کے کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے صدر جاوید نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا رات کے اندھیرے میں ہنزہ کا دورہ انتہائی شرمناک ہے ۔ وزیر اعلی نے اپنی عیاشیوں کے ہنزہ کے ہزاروں سال پرانے تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہیں۔ جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان مشکل حالات میں ہے لیکن ا س کے باوجود مہدی شاہ کلچرل کے نام پر لاکھوں روپے خرچ کرکے ہنزہ میں ڈھول دھماکوں میں مصروف ہے ۔ مہدی شاہ کی یہ حرکت ہنزہ کے باشعور عوام کے لئے لمحے فکریہ ہے۔ ہنزہ کے قدیم رسم گنانی گزشتہ کئی سالوں سے میر آ ف ہنزہ کے ہمراہ مناتے تھے مگر بدقسمتی سے تاریخ سے بے خبر افراد اور وزیر اعلیٰ نے ہنزہ کے ثقافت پر ڈاکہ ڈال دیا ہے ان کو معلوم نہیں کہ ہنزہ میں رسم گنانی کس انداز سے مناتے تھے۔چار سال گزرنے کے باوجود رسم گنانی کے لئے مہدی شاہ نے کبھی شرکت نہیں کی۔گنانی رسم کو منانے کے لئے ہنزہ کے عوام کالج گرونڈ آرہے تھے کہ وزیر اعلیٰ مہدی شاہ کے انے کی خبر پر عوام ہنزہ مایوسی کے ساتھ راستے سے ہی گھروں کو چلے گئے۔اور جو گھر وں میں تھے مہدی شاہ کا نام سن کر گنانی کے رسم میں نہیں ائے۔ جب پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پتہ چلا کہ ہنزہ کے عوام مہدی شاہ کے نام سن کر واپس گھروں کو چلے گئے تو ان کو چھپا کر کریم آباد ہوٹل میں رکھا گیا ور رات کے اندھرے میں کالج ہال لایا گیا۔ اجلاس میں کہا کہ جب مہدی شاہ سٹیج پر خطاب کرنے ائے تو شور مچایا ۔ ATAکے خاتمے کے اعلان پر شرکانے جھوٹ جھوٹ کی آوازیں بلند کئے گئے۔