لوڈشیڈنگ کے خلاف کشروٹ میں احتجاجی مظاہرہ، وزیر برقیات کی کارکردگی پر تنقید
گلگت( مون شیرین) بجلی کے ستائے ہوئے کشروٹ کے عوام نے محکمہ برقیات کے خلاف احتجاج کیا۔منگل کے روز کشروٹ کے عوام نے ائیرپورٹ روڈ پر احتجاج کیا اور دو گھنٹے تک روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ برقیات نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات کو مکمل نظر انداز کیا ہے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا تھا کہ ماہ صیام میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ۔ محکمہ برقیات نے عوام کو بجلی فراہم کرنے کی بجائے اذیت دے رہے ہیں۔ گرمی کے ستائے ہوئے عوام افطار اور سحری میں بجلی کی نعمت سے محروم ہے۔ وزیر برقیات کی کارکردگی صفر ہے۔ سردیوں میں پانی کابہانہ کرتے ہیں۔ اب تو پانی وافر مقدار میں دستیاب ہے پھر بھی بجلی کی پیداوار نہیں ہے۔ وزراء اور بیوورکریسی کے گھروں میں دو سے تین اسپیشل لائنین لگی ہو ئی ہے۔اور ان کے گھروں کی بل بھی 500 روپے سے زیادہ نہیں آتی ہے جبکہ عوام کے لئے بجلی نہ دینے کے باوجود بلات چار ہزار سے کم نہیں بناتے۔ عوام کو اس شدید گرمی میں ان کی تکلیف کا احساس ہی ہیں ہے۔
اُنہوں نے مذید کہا کہ سحری میں جب اُٹھتے ہیں تو بجلینادارید افطارمیں بھی بجلی غائب۔ عوام نے محکمہ برقیات اور اعلیٰ حکام کو متنبہ کیا کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر بجلی کی ترسیل کو یقینی نہیں بنایا تو پورے گلگت میں احتجاج کرینگے۔ عوام نے افطار بھی مرکزی شاہراہ پر کیا۔