اہم ترین

شگر سوشل میڈیا مذہبی منافرت کیس، علمائے امامیہ اور علمائے اہلحدیث میں‌مصالحت طے پاگیا

شگر(عابدشگری)شگر سوشل میڈیا مذہبی منافرت کیس میں اہم پیش رفت۔ علمائے امامیہ اور علمائے اہلحدیث میں مصالحت طے پاگیا۔ علمائے کرام نے متفقہ قرارداد کے ذریعے معاملات کا افہام و تفہیم کیساتھ حل کرنے اور گرفتار شدہ افراد کی رہائی کیلئے متفقہ جدوجہد کرنے کا اعلان کردیا۔علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ الموسوی شمس الدین اور علمائے اہل حدیث کے صدر مولانا عبدالستار کی قیادت میں علمائے شگر کا اہم اجلاس مسجد زینبیہ شگر میں منعقد ہوا۔ جس میں سید طہٰ الموسی مام جمعہ شگر، سید عباس الموسوی نائب صدر علمائے امامیہ شگر، شیخ ڈاکٹر محمد عسکری ممتاز، شیخ علی خان نادم، احمد ترابی ایڈوکیٹ،مولانا عبدالستارناظم اعلیٰ جمعیت اہل حدیث شگر، سید عبداللہ مدرس مجلس علمائے جامعہ، شیخ عبدالسلام سیکریٹری جنرل جامعہ بلتستان، مولانا عبدالقیوم، مولانا عبدالمتین امیر و مفتی اہل حدیث شگر اور دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔گذشتہ دنوں غواڑی میں ہونے والے ناخوشگرار واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت کے حوالے میں شگر میں ہونے والی گرفتاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اسے علاقے کیلئے انتہائی افسوس ناک قراردیا۔تمام علماء میں مل کر علاقے سے مذہبی منافرت کو ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں ایک قراداد بھی متفقہ طور منظور کی گئی۔جس میں فریقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت کے بعد درج ایف آئی آر کو واپس لیا جائے۔جبکہ فرقہ واریت کو ہوا دینے والی باتوں کو قلع قمع کیا جاسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button