گلگت بلتستان

ہنزہ نگر، سرکاری نرخنامہ نظر انداز کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ متحرک

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ضلعی انتظامیہ بھر پور حرکت میں آگئی۔ گزشتہ روز قائم مقام ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عاصم کمال نے مرغی فروشوں کو سرکاری نرخ نامہ کو نظر آنداز کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ماہ مقدس میں غیر ضروری منافع خوری کرنے والے دکانداروں کوعاصم کمال ڈپٹی کمشنر کی اس کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قائم مقام ڈُپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے ہنزہ نگر میں مختلف سبزی فروش، پولٹری ڈیلرز اشیاء خوردنی اور مشروبات کی دکانداروں کو نیا  نرخ نامہ جاری کردیا گیا۔
ڈی سی ہنزہ نگر نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف رمضان المبارک میں بلکہ ہر وقت ضلعی انتظامیہ ان پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے تاہم عوام کو بھی اپیل کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نرخ نامے ہر دکاندار کو دیا گیا اور دکان کے سامنے آویزاں کیا جائے گا جس دکاندار نے نرخ نامے دکان پر چسپاں نہ کرے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی اور عوام اس نرخ نامے کو دیکھ پر دکاندار سے مال خرید سکتے ہیں۔ دکان پر ریٹ لیسٹ نہ ہونے کے صورت میں انتظامیہ کو اطلاع دے۔ ہر نرخ نامے پر ضلعی انتظامیہ کے حکام کے موبائل نمبرات لکھا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ڈی سی ہنزہ نگر نے ہنزہ نگر میں انے والے جعلی اشیاء جس میں صابن ، شمپو، مختلف کریم بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون بھی کیا گیا اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں سے سامان ضبط کرکے جرمانہ بھی کیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button