Jul 10, 2014 پامیر ٹائمز گلگت بلتستان Comments Off on ہمارے خلاف ایف آئی آر درج کرنے والوں کو عوامی عدالت کا سامنا کرنا ہوگا، عوامی ایکشن کمیٹی استور کے رہنماؤں کا رد عمل
استور(سبخان سہیل) عوامی ایکشن کمیٹی استور کا ہنگامی پریس کانفرنس جس میں سنیر رہنما و امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع ،رہنما عوامی ایکشن کمیٹی وضلعی انچارج متحدہ قومی مومنٹ عبدل العلیم خان،جنرل سکرٹری متحدہ وحدت مسلمین عبداللہ خان سمیت کئی عہدیدارشامل ہوئے۔ضلع استور کی انتظامیہ کی جانب سے کاٹی جانے والی ایف آئی آر پر شدید احتجاج اور مذمت کرتے ہوئے کہا جن نالائق اور نااہل افیسروں نے اپنی خوش فہمی اور ذاتی اغراض و مقاصد حاصل کے لئے ایکشن کمیٹی کے رہنماوٗں اور کارکنان پر ایف آئی آردرج کیا ہے ہم اسکا سامنا کرنے کو تیار ہے اب انکو عوامی عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوٗں کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جانے پر عنقریب پورے گلگت بلتستان سمیت ضلع استور کے بونجی سے لیکر منی مرگ تک شدید احتجاج کے ساتھ مکمل پہیہ جام ہڑتال ہوگا۔پورے گلگت بلتستان میں بھرپور احتجاج کیا گیا مگر کسی بھی ضلعے میں ایک بھی رہنما یا کارکن پر ایف آئی آر درج نہیں کیا گیا۔گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ پورے گلگت بلتستان کے باسیوں نے بلا کسی مذہبی تفریق ،رنگ نسل کے لگاتار پانچ مہینے کی جدوجہد کے زریعے گندم سبسڈی کی بحالی کرویا ہے۔ ہم اس جدوجہد پر بھر پور ساتھ دینے پر پوری صحافی برادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے امید رکھتے ہے کہ آئیندہ بھی علاقائی مفاد پر کام کرتے رہینگے۔ ہمار مشن یہا ں ختم نہیں ہوتا ابھی ضلع استور میں صحت اور تعلیم روڈ ، اور مشکن پل پرہونے والے کرپشن پر بھی اپنی تحریک کو چلانا ہے۔ اور استور کا ضلعی ہیڈ کوارٹر جس میں صرف ایس پی اور ڈی سی کے علاوہ کسی گھر میں صاف پانی دستیاب نہیں وہا ں پر نااہل انتظامیہ خاموشی سے تماشائی بن کر تماشا دیکھنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی اور کریں بھی کیوں کیونکہ ان کے پاس صاف چشمے کا پانی ہے عوام رمضان المبارک مہینے میں جتنا بھی پریشان ہواس سے انتظامیہ کا کوئی لینا دینا نہیں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے انتظامیہ کے اس کارتوت پر کل استور قلب علی چوک میں بھر پور عوامی احتجاج کیا جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع اور دیگر نے کہا کہ محکمہ پولیس کے اہلکار عوامی دباوٗ کی وجہ سے اب معاملے کو ایک بار پھر لٹکانے کی ناکام کوشش کر رہے ہے اب ہم ضلعی انتظامیہ کو کہنا چاہتے کہ ہمارے خلاف کاٹی جانے والی FIRُ پر ایکشن لیا جائے ہم اپنے ذاتی مقاصد اور مفاد کے لئے احتجاج نہیں کیا ہے بلکہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کا درد لیکر میدان میں اترے تھے آج اگر ضلع استور کی کر پٹ انتظامیہ زاتی مقاصد کے لئے ٹارگٹ کر رہی ہے جسکا بھر پور جواب دیا جائے گا۔
Mar 04, 2021 0
Mar 04, 2021 0
Mar 01, 2021 0
Feb 21, 2021 0
Jun 20, 2020 Comments Off on ہنزہ میں ماسک استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ، نئے کیسز کی تعداد کم ہونے لگی
Mar 22, 2020 Comments Off on پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیرمین نے عالم نور حیدر کی درخواست پر طلبہ وطالبات کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کردیا
Dec 02, 2019 Comments Off on اینگلو بروشوجنگ کو 128 برس مکمل
Oct 02, 2019 Comments Off on 15 اکتوبر تک دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی کے مسائل حل نہیںہوے تو احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا، پریس کانفرنس سے رہنماوںکا خطاب