گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کابینہ کا آخری اجلاس، خالی اسامیوں کو جلد از جلد مشتہر کرنے کا فیصلہ

DSC02405
گلگت (پ ر) گلگت بلتستان کابینہ کے آخری اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ تمام محکموں میں خالی آسامیوں کو جلد از جلد مشتہر کرتے ہوئے جلد از جلد تعیناتیاں کرنے سمیت دیامر اور سکردو ڈیوژن میں ڈی آئی جی اور کمشنر کی تقرری عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ کابینہ اجلاس میں منظوری دی گئی کہ2007سے کام کرنے والے 116 اساتذہ اور دیگر 46 اساتذہ کو ایک دفعہ پھر اہلیت ثابت کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے عوامی اہمیت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کا جلد از جلد ٹینڈر کرا کر ان پر کام شروع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ دوران ملازمت فوت ہوجانے والے ملازمین کے ورثاء کو سرکاری ملازمت دینے کی پالیسی کو فورا نافذ کر دیا جائے گا۔ کابینہ نے اس بات کا بھی فیصلہ کیا کہ محکمہ تعمیرات کے 7000ورک چارج ملازمین کی سمری وفاق سے منظوری کے لیئے بھیج دی جائے گی۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ خوراک کے 70اور محکمہ برقیات وپانی کے 50ملازمین کی مستقلی کے لیئے بھی وفاق کو سمری بھجوا دی جائے گی۔
اجلاس میں بونجی میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔ شہدا پیکج کے تحت بھرتی کیئے گئے پولیس ملازمین کی مستقلی کی بھی منظوری دی گئی۔ محکمہ سیاحت وثقافت کے زیر اہتمام کھیلوں اور ثقافت کی ترقی و ترویج کے لیئے اسی لاکھ مالیت کے گھوڑے خریدنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ کو مطلع کیا گیا کہ کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے لیئے منظور کیئے گئے ایکٹ کے نفاز کے لیئے بھی کام تیزی سے جاری ہے اور گریڈ 18اور 17کے ملازمین کے کیسز کی جانچ پڑتال سیکریٹری سروسز کر ہے ہیں جو کہ منظوری کے لیئے چیف سیکریٹری کو بھیج دیئے جائیں گے اور گریڈ1تا16کے ملازمین کے کیسز کا فیصلہ انکے متعلقہ محکمو ں کے سیکریٹریز کریں گے۔
اجلاس نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کوئی بھی انکوائری تین ماہ کے اندر مکمل کردی جائے گی۔ اور جن کیسز میں تیں ماہ کے اندر فیصلہ نہ آنے کی صورت میں با اختیار حکام سے معطلی کو برقرار رکھنے کی اجازت طلب کی جائے گی۔ وزیر اعلی نے اجلاس کو کہا کہ علاقے کی ترقی پلاننگ ڈپارٹمنٹ کی مرہون منت ہے اس لیئے پلاننگ ڈپارٹمنٹ کو ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لایا جائے۔ اجلاس میں کابینہ کے تمام اراکین سمیت چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ اور دیگر محکموں کے سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اجلاس کے آخر میں کابینہ کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے چیف سیکریٹری کی خدمات کو سراہا اور علاقے کی عوام کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ #

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button