کھیل

پھسو پریمیر لیگ اختتام پذیر، کنگز الیون فاتح قرار

جولائی 11 (تصاویر و رپورٹ ایمان کریم)  کنگز ایلیون کرکٹ کلب نے پھسو پریمیر لیگ ( پی پی ایل) کی چھٹی سیزن  کا چمپین ٹیم بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیاا۔

پھسو کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پھسو آوینگرس نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جومقررہ 15 اورز سے پہلے ہی 8.5 اورز میں صرف 75 رنز پر ہی ڈھیر ہوئے ہدف کے تعقب میں کینگز ایلیون نے 7.2 اورز میں 75 رنز کا آسان ہدف حاصل کرکے پی پی ایل سیزن 06 کا چمپین ٹیم بنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ منیر حیات اور جنید کے مابین مین آف دی سیرز کا ٹرافی مشترکہ طور پر دے دیا گیا۔ فائنل کے محمان خصوصی ڈاکٹر عبدلراحمٰن علوی اور ماسو کے چیرمین جناب عبدلرشید میر محفیل سمیت پھسو گاؤں کے دیگر شائقین کرکٹ نے فائنل میچ دیکھا۔ میچ کے آخر میں معزیز محمانوں نےجیتنے اور ہارنے والے ٹیموں کے کھیلاڈیوں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے  پی پی ایل پھسو گاؤں سطح پر سب سے زیادہ مقبول ٹورنامنٹ ہر سال اسماعیلی بوائے اسکاؤٹس گروپ، پھسو اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، پھسو اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن یوتھ اینڈ اسپورٹس کلب کی باہمی تعاون سے ہر سال یومِ امامت ڈے کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے اس ٹورنامنٹ میں کل 9 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جبکہ اس ٹورنامنٹ کے میڈیا پارٹنر پھسو ٹائمز رہے۔۔

 

 

 

 

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button