گلگت بلتستان
گلگت بلتستان کے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے، عوامی ایکشن کمیٹی
گلگت( سپیشل رپورٹر) دیامر اپریشن کے نام پر گلگت بلتستان کے عوام کو چارہ نہ بنایا جائے ، اپریشن کے نام پر گلگت بلتستان کے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے، عالمی سطح پر وزیرستان اور گلگت بلتستان کو ایک ہی تناظر دیکھا جارہا ہے، جس کے برے اثرات جی بی کے معیشت اور سیاحت پر پڑ رہا ہے ، انتظامیہ اور بیوروکریسی اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اپریشن کا ڈھونگ رچایا جارہا ہے ، گلگت بلتستان کے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں جی بی میں اپریشن کے عوض ڈالروں کاکھیل منظور نہیں ہے۔ ہم اس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے ہنگامی میٹنگ کے بعد جاری پریس ریلیز میں ترجمان نے کہا انہوں نے کہا کہ ڈی سی استور گلگت بلتستان میں فسادات کروانا چاہتا ہے پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، استور میں ہمارے ممبران کیخلاف ایف آئی آر کاٹنا اور ناکو بے جاتنگ کرنا غیر قانونی و غیر آئینی ہے اگر ایف آئی آر واپس نہیں لیاگیا اور ڈی سی استور کو فی الفور معطل کرکے اس کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی تو حالات کی تمام تر زمہ داری حکومت پر ہوگی ، یہ معاملہ استور تک نہیں رہے گا بلکہ گلگت کو لپیٹ میں لے گا ہمیں اپنے مقاصد سے ہٹانے کیلئے صوبائی حکومت و بیورو کریسی اوچھی ہتکھنڈوں پر اترآئی ہے انتقامی کارروائیاں بند نہ کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے ، اور اپنا لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہونگے اپنے مقاصد سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے ینگے انشا اللہ۔