گلگت بلتستان
ماونٹین ویب ٹی وی کا باقاعدہ افتتاح، "گلگت میں پی ٹی وی بیورو آفس کا قیام عمل میں لایا جائیگا”: حفیظ الرحمن
گلگت (فرمان کریم) موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے ذریعے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماونیٹن یوتھ ریسورس آرگنائزیشن اور مونٹین ٹی وی کی جانب سے گلگت بلتستان کے صحافیوں کے لئے منقعدہ دور روزہ ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ن) جی بی حافظ حفیظ الرحمن نے کہا اگرچہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے لیکن ہمارے ہاں ہر چیز ارتقا کی طرف سفر میں ہے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں صحافیوں کا اہم رول ہے۔ ملک کے 80 فی صد پڑھ لکھے افراد گلگت بلتستان کے ایشوز کے بارے میں نہیں جاتے ہیں۔ لہذا ہمیں علاقے کے ایشوزکو بین الاقومی اور قومی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے صحافیوں کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا۔ علاقے میں پہلی مرتبہ ویب ٹی وی کا افتتاح خوش آیند اقدام ہے انشااللہ ماونٹین ٹی وی علاقائی ایشوز کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریگا۔ اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آیندہ کچھ ماہ میں اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے گلگت میں پی ٹی وی بیورو آفس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ سوشل میڈیا کا صیحح استعمال بے حد ضروری ہے۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان نیوز پپیر سوسائٹی کے صدر ایمان شاہ نے کہا کہ علاقے کے عوام کو شعور دینے میں میڈیا نے اہم کردار اداد کیا ہے۔ جس کے اثرات آنے والے انتخابات کے نتایج میں سامنے آئے گا۔ اگر اس کے باوجود بھی علاقے میں عوام ایسے فرد کو ووٹ دینے گے جو عوامی مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے تو یہ ہماری بدقسمتی ہوگی۔ صوبائی حکومت کی چار سالہ کارکردگی صفر ہے علاقے میں آج بھی نہ صاف پانی میسر ہے اور نہ بجلی دستیاب ہے۔ سٹرکین خستہ حالی کا شکار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ علاقے کے صحافیوں نے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود بھی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائر یکٹر فاروق احمد۔ یونین آف جنرنلٹس گلگت کے صدر طارق حسین۔ اے کے آر ایس پی کے یوتھ ڈولپیمنٹ آفسیر اعجاز کریم۔ سماجی شخصیت عزیز احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قیام امن اور تعمیر وترقی میں صحافی سمت یوتھ کا بڑا کردار ہے۔ ورکشاپ کے اختتامی پر مہمانوں نے صحافیوں سمت یوتھ میں اسناد تقسیم کیے۔اور گلگت بلتستان کی پہلی ویب ٹی وی کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا۔