علی آباد ہنزہ میں دکانوں پر چھاپے، گراں فروشوں کو وارننگ دی گئی
ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان کے حکم پر سٹی مجسٹریٹ سلمان علی برچہ نے ہنزہ نگر کے مصروف ترین بازار علی آباد کے مختلف دکانوں کے علاوہ یوٹیلٹی سٹور پر چھاپے لگا لیا۔ چھاپے کے دوران غیر معیاری اشیاء رکھنے والوں کے علاوہ سرکاری کاری نرخ نامے کی خلاف ورزری کرنے والے دکان داروں کو وارنیگ دیا گیا۔جبکہ دوسری جانب یوٹیلٹی سٹور علی آباد میں ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں سے خریداروں کا رش دیکھنے میں آیا۔ سٹور منیجر نے میڈیا کو بتایا کہ گنش ، ساس ویلی، کریم آباد میں سٹور کو بند کرنے کی وجہ سے علی آباد میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہیں۔ رش میں اضافے کے باعث روزانہ کے بنیاد پر اشیاء خوردنوش میں قلت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اس وقت یوٹیلٹی سٹور گلگت بلتستان حکام کی تعاون سے عوام ہر ہرچیز مہیا کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں جو بند سٹور ہے ان کو کھولا جائے تو علی آباد میں راش کم ہوسکتا ہے اور عوام کو قطاروں میں کھڑا ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس وقت ہنزہ نگر کے مختلف مصافات سے لوگ یہاں آتے ہںے۔