اہم ترینخبریںچترال

چترال : دروش بازار میں خوفناک آتشزدگی ، 60 دکانیں اور تین گھر جل کر خاکستر

چترال (بشیر حسین آزاد.) جمعہ کی شب ڈھائی بجے دروش بازار میں خوفناک آتشزدگی سے 60دکانیں اور تین گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔ خسارے کا ابتدائی اندازہ 40کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔

چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان نے تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس، صدرتجار یونین دروش حاجی شاد محمد خان ، ممبر تحصیل کونسل شیر نذیر، سوشل ورکر ریاض حسین کامل کی معیت میں ایک پریس کانفرنس میں نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ ان دکانوں میں 7آٹواسٹور، 21ورکشاپ، 26لنڈے کے دکانات، 3 گھر اور جنرل اسٹور شامل تھے ۔

انہوں نے کہاکہ آگ بجھانے والے رضاکاروں نے جانفشانی سے کام کرکے آگ کا رخ رہائشی گھروں کی طرف ہونے سے روک دیاجس سے دروش ایک ممکنہ تباہی سے بچ گیا ۔ آتشزدگی کے وجوہات کے بارے میں انہوں نے کہاکہ وجہ تو فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی لیکن آگ سب سے پہلے ایک کباڑ کے دکان میں لگ گئی جس کے بعد ایک سی این جی گاڑی میں آگ لگنے سے گاڑی پھٹ گئی اور آگ کوچاروں طرف پھیلادی ۔

انہوں نے کہاکہ دروش بازار میں آتشزدگی کے متاثریں کا ذریعہ معاش تباہ ہوکر رہ گئی ہے جس کے لئے ان کے ساتھ حکومتی امداد ناگزیر ہے۔

صوبائی حکومت کو چاہئے کہ ریلیف ایکٹ میں تبدیلی لاکر ان متاثریں کے بھاری نقصانات کا ازالہ کیاجائے ۔

انہوں نے کہا کہ چترال کے لئے منظور کردہ ریسکیو 1122کو فوری طور پرفنکشنل کیا جائے تاکہ ایسے ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹا جاسکے۔

صدر چیمبر آف کامرس نے اچھی کارکردگی پر ٹی ایم اے کے فائر اسٹاف کے لئےانعام کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے بروقت موقع پر پہنچنے پر اے ڈی سی چترال منہاس الدین اور اپر دیر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا بھی شکریہ اداکیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button