تعلیم

شگر، آئی ایس او کی جانب سے اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا

ISO
شگر(عابد شگری) امامیہ اسٹوڈینس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام پری میٹرک ایگزام میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کیلئے ایوارڈ اور انعامات دینے کیلئے ایبروزی سکینڈری سکول میں تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں ائی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر امجد،سابق ممبر ضلع بلتستان حاجی وزیر فدا علی،سید طہ موسوی،سید حسن شاہ،سید محمد عراقی اور معززیں نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے المنتظر ہاسٹل کے پرنسپل محمد علی منتظر نے کہا کہ طلبہ کو سکولوں میں ذہنی و جسمانی تشدد کو روکنے کی ضرورت ہیں اور انہیں بہتریں رہنمائی کی ضرورت ہیں۔ائی ایس او کے سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر امجد نے کہا کہ یہ وقت جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے جس کیلئے طلباء و طالبات کو پرھائی کیساتھ رہنمائی کی ضرورت ہے۔تقریب سے پری ایگزام کے پوزیشن ہولڈر لینے والی طلبہ و طالبات شیلڈ اوروحدت فاؤنڈیشن کی جانب سے نقد انعام دیا گیا۔تقریب سے بہتر کارکردگی دکھانے والے اساتذہ محمد لطیف خان،محمد حسنین اور محبوب علی عباس کو بھی شیلڈ دی گئی۔المنتظر ہاسٹل کی جانب سے شگر کے ٹاپر محمد ثقلین کو ایک عدد کمپیوٹر انعام دی گئی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button