Jul 18, 2014 پامیر ٹائمز گلگت بلتستان Comments Off on کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی تیاری سے شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہوگا، مہدی شاہ
گلگت ( عبد الر حمان بخاری ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ پہلی بار گلگت بلتستان میں کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی تیاری سے صوبے میں انتخابی عمل کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا۔ جعلی اور دہرے اندراج کے خاتمے سے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوال نہیں اٹھائے جا سکیں گے اور آنے والے انتخابات ہر قسم کی دھاندلی سے پاک اور گلگت بلتستان کی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات ہونگے۔کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی تیاری اور انتخابات کو شفاف بنانے کے لیئے پیپلز پارٹی کی حکومت الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو مزید تعاون کا یقین دلاتی ہے۔ ۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام کمپیوٹرائز ووٹر لسٹوں کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے کہا کہ آنے والے انتخابا ت ہر قسم کی دھاندلی سے پاک اور گلگت بلتستان کی تاریخ کے شفاف انتخابات ہونگے کمپیوٹرائز انتخابی فہرستوں کی تیاری سے گلگت بلتستان میں انتخابی عمل ایک نئے جہد کا آغاز ہوگا جعلی اور دہرے اندراج کے خاتمے سے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوال نہیں اٹھائے جا سکیں گے کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی تیاری اور انتخابات کو شفاف بنانے کے لیئے پیپلز پارٹی کی حکومت الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو مزید تعاون فراہم کرے گی وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آزادی کے بعد پہلی بار سیاسی سرگر می 14 اپریل 1949 ء کو گلگت مسلم کانفرنس کے قیام کی صورت میں سامنے آئی بعد ازاں ایک موقع پر مسلم کانفرنس کے ارکان کی پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر ڈنڈے برسائے گئے اس وقت اس علاقے میں حکومت بھی سیاسی سرگرمی کے خلاف تھی اسی وجہ سے 1972 ء تک یہاں پر نو آبادی انداز حکومت کا سلسلہ چلتا رہا شہید قائد زوالفقار علی بھٹو نے اس علاقے سے ایف سی آر اور راجگی نظام کا خاتمہ کر کے قومی دھارے میں شامل کیا اور گلگت بلتستان میں جموری اداروں کی بنیاد ڈالی اور 1974 ء میں پہلااصلاحاتی پیکچ دیا اور شہید بی بی نے 1994 ء میں گلگت بلتستان کے لئے دوسرے پیکج کا اعلان کیا اور پی پی کی سابقہ حکومت نے گلگت بلتستان میں انتظامی اصلاحات کے لئے 29 اگست 2009 ء کو سیلف گورننس آرڈر کی منظوری دی انہوں نے کہا کہ پی پی کا طرز عمل بلاشبہ اس علاقے سے حقیقی لگاؤ کا مظہر ہے اور پی پی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے حقیقی معنوں میں اس علاقے کے عوام کی خدمت کی ہے آزاد اور شفاف انتخابات پی پی پی کی اولین ترجیچ ہے یہی وجہ ہے کہ پی پی پی کی حکومت نے گلگت بلتستان میں کمپیوٹرائز فہرستوں کی تیاری کا بیڑہ اٹھایا ہے اس موقع پر الیکشن کمیشن آ ف پاکستان اور نادرا کے نمائندوں نے نئی ووٹر لسٹوں کے حوالے سے شرکاء سیمنار کو تفصیلی بریفنگ دی.
Mar 04, 2021 0
Mar 04, 2021 0
Mar 01, 2021 0
Feb 21, 2021 0
Jun 20, 2020 Comments Off on ہنزہ میں ماسک استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ، نئے کیسز کی تعداد کم ہونے لگی
Mar 22, 2020 Comments Off on پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیرمین نے عالم نور حیدر کی درخواست پر طلبہ وطالبات کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کردیا
Dec 02, 2019 Comments Off on اینگلو بروشوجنگ کو 128 برس مکمل
Oct 02, 2019 Comments Off on 15 اکتوبر تک دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی کے مسائل حل نہیںہوے تو احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا، پریس کانفرنس سے رہنماوںکا خطاب