گلگت بلتستان

گلگت: یاسین کالونی جوٹیال میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے ملحقہ دیوار گر گئی، دو بچے زخمی

گلگت (وقائع نگار ) تفصیلات کے مطابق آج صبح ساڑھے سات بجے یاسین کالونی میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے گھر کے ساتھ ملحق دیوار گر گیی ۔بدقسمتی سے اسی اثنا سکول جانے والے دو بچے قریب سے گزر رہے تھے جو گرتی دیوار کی زد میں آکر زخمی ہوگئے. بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے .

یاد رہے کہ سردیوں کے موسم میں گیس سیلنڈر کا استعمال کچن کے علاوہ ہیٹر وغیرہ جلانے کے لیے بھی کیا جاتاہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے بسا اوقات گیس کے سیلنڈر پھٹ جاتے ہیں جسکی وجہ سے شدید نقصان کا احتمال رہتا ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button