گلگت بلتستان

کچھ مفاد پرست جماعتیں گلگت بلتستان کو آئینی حقوق سے محروم رکھ کر اپنی سیاسی دکان چمکانا چاہتی ہیں، مشترکہ بیان

سکردو(بیور رپورٹ ) اہم میگاپروجیکٹ پر وفاق کی مداخلت کی وجہ سے ان پر جاری کام بھی سرد خانے کی نذر ہونے لگا توانائی کے اعتبار سے انتہائی اہم پروجیکٹس پر جاری کام رکنے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں ن لیگ کے خلاف منفی جذبات ابھرنے لگے ہیں اور ساتھ ہی بے چینوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ نیشنل یوتھ پارلیمنٹرین وقار حسین انجم ،نوجوان صحافی وتجزیہ نگارمحمد علی انجم اورنوجوانوں کی تنظیم فکر یوتھ کے صدراکبر کرگلی کا کہنا ہے کہ جب سے وفاق میں ن لیگ کی حکومت آئی ہے تب سے یہاں کے لوگوں کی مشکلات دوگنی ہوگئی ہیں مقامی قائدین کے اشاروں پر ملازمین کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ساتھ ہی اب تک بے پناہ ملازمین تنخواہوں سے بھی محروم ہیں ،عوامی حلقوں کاکہنا تھا ۔وفاقی جماعتیں گلگت بلتستان کو محض اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کر رہی ہے اورجب بھی ان وفاقی جماعتوں کے رہنماء سیر سپاٹوں کا دل کرتا ہے تو گلگت بلتستان کے حسن وادیوں میں آکر غریب عوام کے ٹیکس اور خون پسینے کی کمائی سے سیر وتفریح کر کے واپس چلے جاتے ہیں کئی رہنما ء آئے کئی گئے لیکن گلگت بلتستان کیلئے خلوص دل سے کام کرنے والا کوئی نہیں آیا تمام وفاقی پارٹیاں گلگت بلتستان کو سیرو تفریح کی جگہ سمجھتے ہیں اس کے علاوہ گلگت بلتستان کی ان کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ہے اگر وفاق مخلص ہے تو گلگت بلتستان کو مکمل آئینی حیثیت دے ۔اگر بھارت کشمیر کو اپنا شہ رگ سمجھتے ہیں تو وفاقی گلگت بلتستان کو بھی اپنا اٹوٹ انگ کہیں ہمیں افسوس ہوا کہ وفاقی وزیر برجس طاہر نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا اٹوٹ انگ نہیں ہے کہا تو ہمیں بہت افسوس ہوا ہے ۔وفاق 67سالوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوگ کیا ہے دریائے سند ھ ، کے ٹو ، سیاچن ، دیوسائی ،سست ڈرائی پورٹ یا پاکستان پر اپنا سب کچھ قربان کرنے والی NLIکی بات آتی ہے تو وفاق کے تیور بدل جاتے ہے لیکن ہماری حقوق کی بات آتی ہے تو وفاق بھیکی بلی بن جایت ہے ۔ہم محب وطن پاکستانی ہے ہمیں پاکستان سے کچھ شکایت نہیں پاکستان ہماری پہچان ہے لیکن کچھ مفاد پرست ٹولہ ہمیں اپنے آئینی حقو ق سے محروم رکھ اپنی سیاسی دکان چمکاررہے ہیں اور دشمن کو خوش کر رہے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button