گلگت بلتستان

گلاپور کی رہائشی چھبیس سالہ خاتون نے تین بچوں سمیت دریائے غذر میں چھلانگ لگادی

غذر(نیوز رپورٹر) گاؤں گلاپورمیں چھبیس سالہ خاتون نے اپنے تین بچوں سمیت دریائےغذرمیں چھلانگ لگا دی.خاتون اوردوبچوں کو مقامی لوگوں نے زندہ بچالیا،جبکہ دوسالہ رضوان دریا کے خونی موجوں کی نذر ہوگیا، جسکی نعش کی تلاش جاری ہے.
دریا سے زندہ نکالے گئے بچوں میں سات سالہ عمران اور چار مہینے کی کمسن ماریہ اور ان کی والدہ مسمات(ک) شامل ہیں. پولیس ذرائع کے مطابق خود کشی کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، خاتون اب تک بےہوشی کی حالت میں ہے.
پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے، پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والی خاتون کے شوہر کا تعلق کوہستان سے ہے، جو گزشتہ کئی عرصے سے گلاپور میں رہائش پذیر ہیں. بعض ذرائع کے مطابق خودکشی کی یہ کوشش گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button