گلگت بلتستان
فورس کمانڈر کا دورہ استور مشکن پل، غیر معیاری کام کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی
استور (سبخان سہیل) فورس کمانڈر گلگت بلتستان عاصم منیر ، کمانڈر 80برگیڈ شیخ علی حق ، فورتھ انجینئرز کے کرنل فاروق ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر عطاوالرحمن،سیکرٹری ورک فیصل ظہور،چیف انجنیر محکمہ ورک گلگت بلتستان ۔نے استورمشکن پل کا خصوصی دورہ کیا ۔اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر استور طارق حسین، اور ایکسن استور جان نبی نے پل کے حوالے سے فورس کماندر گلگت بلتستان کو بریفینگ دی۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان عاصم نے پل کی صورت حال کو دیکھنے کے بعد انتہائی غصے کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروئی عمل میں لائی جاے گی،کمانڈر 80برگیڈ علی حق نے اس اسٹیل برج کے حوالے سے اپنا احتجاج ریکاڈ کراتے ہوے کہا کی اگر استور مشکن کا اسٹیل برج کو یہاں سے ہٹایا گیا تو پوری استور سمیت پاک آرمی بھی متاثر ہوگی دفاعی عتبار سے استور انتہائی اہمیت کا حامل ضلع ہے اس لیے اس برج کو ہٹانے کے بجاے مزید بہتر بنایا جاے تاکی مستقبل میں کوئی دفاعی روکاوٹ کا سبب نہ بنے۔
کمانڈر 80برگیڈ شیخ علی حق کی برفینگ کے بعد فورس کمانڈر گلگت بلتستان عاصم منیر،نے اس پل کو مشکن کے مقام سے ہٹانے کی بجائے از سر نو سایٹ سلکشن کرنے کے احکامات صادر کرتے ہوے کہا کہ اس پل کی سایٹ سلکشن غلط ہونے کی واجہ سے ایک بڑا نقصان ہوا ہے۔ اس پل کی دونو ں سایڈ اپارٹمنٹ مکمل چینج کرنے کی ضرورت ہے۔ اس پل کی سایڈ مناسب نہ ہونے کی واجہ سے کروڈں کا نقصان ہوا ہے۔دونوں سایڈ اپارٹمنٹ کوسروے ٹیم کی سلکشن کے بعد پاک آرمی اپنی زیر نگرانی پل کی تعمیر کرواے گی۔ استور کی تعمیر ترقی کے لیے ریڈھ کی ہڈی کی حثیت رکھنے والے پل کی دوبارہ سے تعمیر کرانے کے احکامات کے بعد استور کی عوام کے دلوں مین خوشی کی لہر ڈور اُٹھی ہے۔ اس پل کے حوالے سے پاک آرمی کے 80برگیڈ شیخ علی حق کی کاوشوں کو عوامی سطح پر سہراہا گیا ۔ پاک آرمی نے جو کام گلگت بلتستان کی عوام خاص کر ضلع استور کی عوام کے لیے کیا ہے وہ صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔ عوامی سطح پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے اس بات کی اپیل کی گئی ہے کی اس پل کی نئی تعمیر کوکسی اسے ادرے کے ہاتھ حوالا نہیں کیا جاے جو پہلے سے ہی عوام کے خون کو چوسنے کیلے ہر قسم کے ہربے استعمال کررہے ہیں۔ پاک آرمی نے جو اس پل کی شکل میں استوری قوم پر احسان کیا ہے ۔ اس میں پاک آرمی کے ساتھ ساتھ استور کی ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر طارق حسین کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں انھوں نے پاک آرمی اورصوبائی حکومت کو وقتا فوقتا اس پل کے حوالے استوری قوم کی مشکلات کے بارے میں آگاہ کرتے رہے ۔ جس کی وجہ سے آج فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان اور دیگر اہم لوگوں مشکن پل کا خصوصی دورہ کیا اور اس پل کو دوبارہ سے تعمیر کرانے کے احکامات جاری کیے استور قوم پاک آرمی اور صوبائی حکومت گلگت بلتستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔