گلگت بلتستان

گلگت جیل سے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہیلی کاپٹر کے زریعے ہزاروں پمفلٹس چلاس شہرپر گرائے گئے

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر) دیامر کی  تاریخ میں پہلی مرتبہ چلاس شہر میں ہیلی کاپٹر کے زریعے گلگت جیل سے فرار ہونے والے ملزمان کے پمفلٹ گرادئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق دیامر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹرکے زریعے چلاس شہر میں گلگت جیل سے فرار ہونے والے ملزمان کے پمفلٹ گرادیئے گئے ،پمفلٹ میں جیل سے فرار ہونے والے ملزمان حبیب الرحمان اور لیا قت کی گرفتاری میں تعاون کرنے پر چالیس لاکھ روپے انعام دینے ،اور نام صیغہ راز میں رکھنے کی تاکید کی گئی تھی ہیلی کاپٹر شہر میں انتہائی نچلی سطح پر پرواز کررہی تھی اور ہزاروں کی تعداد میں یہ پمفلٹ شہر بھر میں گرا دیئے گئے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button