کھیل

غذر میں محکمہ سپورٹس اینڈ ٹورازم مردہ گھوڑے کی شکل اختیار کر چکا ہے

غذر( نیوز رپورٹر) ضلع غذر میں کھیلوں کے تمام میدان مکمل ویران ہو گئے،کھیل اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے آنے والا فنڈ خرد برد ہونے لگا. پچھلے کئی سالوں سے حکومتی سرپرستی اور امداد سے کوئی بھی ایونٹ منعقد نہیں ہو سکا. جبکہ سپورٹس کے میدان میں یہ ضلع نہ صرف زرخیز ہے، بلکہ یہاں کا امن پیار محبّت اور عوام کا کھیلوں و صحت مندانہ سرگرمیوں سے لگاؤ بھی قابل دید ہے.محکہ سپورٹس اینڈ ٹورازم ایک مردہ گھوڑے کی شکل اختیار کر چکا ہے. یہاں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی ترقی کے لئے انے رقم کا کوئی حساب کتاب بھی موجود نہیں ہے. اس حکومتی عدم توجہی سے پورے ضلعے میں جگا جگا جوے کے اڈے کھل چکے ہیں، جہاں روزانہ لاکھوں روپوں کا جوا کھیلا جاتا ہے. گلگت چترال روڈ میں سفر کرتے وقت بھی سینکڑوں جگہوں پر نوجوانوں کو جوا کھیلتے ہوۓ دیکھا جا سکتا ہے. سب کچھ ذمہ داروں کے آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے، مگرسب نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں. سپورٹس تنظیمیں اور نوجوان حکومت ، ڈی سی غذر، محکہ سپورٹس اینڈ ٹورازم اور دیگر ذمداروں سے سوال کرتے ہیں کہ گزشتہ کی سالوں سے کھیلوں کا کوئی بھی ایونٹ منعقد نہیں ہوا ہے تو کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی ترقی کے لئے آنے والی رقم کہاں، جس کا فوری حساب دیا جائے. انھوں نے نۓ ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع غذر میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی ترقی کے لئے آنے والی رقم کا فوری حساب کتاب طلب کریں،اور فلفور ضلعی سطح پر کسی بڑے سپورٹس ملے کے انعقادکا اعلان کریں. تا کہ نیی نسل گیر صحت مندانہ سرگرمیوں سے نکل کر صحتمندانہ سرگرمیوں کی طرف مائل ہو سکے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button