چترال کے بالائی علاقے پرواک میں سڑک حادثہ، تین افراد جاں بحق دو زحمی
چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے بالائی علاقے پرواک میں سڑک حادثے میں تین افراد جاں بحق دو زحمی۔ زحمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال بونی منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ بونی عبد الفتاح کے مطابق ایک مسافر جیپ چترال سے مستوج جارہی تھی۔جونہی یہ بدقسمت گاڑی پرواک کے قریب پہنچ گئی جہاں حطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گہرے کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زحمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں میں فضل حق ولد عبد الحق سکنہ بلچ چترال اور اسکی اہلیہ اور احمد رحیم سکنہ سنوغر شامل ہیں جبکہ فضل حق کے گیارہ سالہ بیٹی اور چودہ سالہ بیٹا شدید زحمی ہوئے۔
رکن صوبائی اسمبلی سید سردار حسین نے ہمارے نمائندے کو فون پر بتایا کہ اس سڑک پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے چوبیس کروڑ روپے ہڑپ کرکے اسے کاغذات میں پحتہ(تارکولی) ظاہر کیا ہے جبکہ سڑک آج بھی کچا اور انتہائی خطرناک ہے جس پر آئے روز حادثہ پیش آتا ہے اور اس میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہے۔
بونی پولیس مزید تفتیش کرر ہی ہے۔
علاقہ دور دراز ہونے کے ناطے سے امدادی کاروائیوں میں انتہائی مشکلات سامنے آتے ہیں۔