چترال

آج کانوجوان ہمارا مستقبل ہے ذہنی طورپر صحت مندنوجوان معاشرہ تشکیل دیتاہے چترال میں ٹیلنٹ موجودہے سلیم خان

Captureچترال (نذیرحسین شاہ نذیر) قوم ڑسٹھ واں یوم آزادی انتہائی جوش وخروش اورملکی سلامتی کے لئے تن من دھن قربان کرنے کے عزم کے ساتھ منائی چترال کے کونے کونے ہلائی پرچموں کی بہارنے سماں باندھ رکھاہے ۔چترال کے سکولوں ،کالجوں اورمختلف مقامات پر تقریبات منعقدکئے گئے ،شہیدبے نظیریونیورسٹی کیمپس چترال میں ایک پروقار تقریب منعقدہوئی جس کی مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیربہبودآبادی ،چیئرمین ڈیڈک ،ضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان اور صدرمحفل خالدبن ولید تھے ،اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار مصطفی کمال ،ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی محمدحکیم خان ایڈوکیٹ،ضلعی نائب صدر پی پی پی میردولہ جان ایڈوکیٹ،صدرپی پی پی یوتھ ونگ قاصی وقاراقبال بھی اسٹیج پرجلوہ افروز تھے ۔مہمان خصوصی ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی اورکہاکہ تحریک آزادی سے لے کر آج تک جن سپاہیوں،کارکنوں،لیڈروں نے ملک کے قیام و بقا کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے خداوند ذوالجلال ان کے درجات بلندفرمائیں۔ اہل پاکستان اللہ کے حضور سر بسجود ہوکر ارض پاک کی سلامتی اور تحفظ کیلئے گڑگڑاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج کانوجوان ہمارا مستقبل ہے ذہنی طورپر صحت مندنوجوان معاشرہ تشکیل دیتاہے چترال میں ٹیلنٹ موجودہے ۔لیکن اس وقت نوجوانوں کوبہت چیلنجز کاسامناہے ملک کواندورنی اوربیرونی خطرات کاسامناہے،اس ملک کی بقاء کے لئے نوجوانوں کو ایمانداری اوردیانت داری سے کام کرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ چترال کے لوگوں کے لئے وسائل کی کمی ضرورہے مگریہاں کے ذہنی اعتبارسے مالا مال ہیں،ہرسال چترال کے طلباء وطالبات تعلیمی میدان میں نمایان پوزیشن حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ میں چترال کی پسماندگی کو مدنظررکھتے ہوئے چترال میں دویونیورسٹی کیمپسس قائم کئے جہاں بچے بچیاں اپنے گھرکے دہلزمیں تعلیم حاصل کرسکیں گے ۔اوراس مقصد کے لئے ہم نے ایک فل فلیش یونیورسٹی بنانے کے لئے صوبائی حکومت میں آواز اُٹھایاتومیرے مطالبے پر زمین کی خریداری کے لئے 10کروڑ45لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی ۔انہوں نے کیمپس کے لئے دولاکھ روپے اورطلباء وطالبات کی ٹوورکے لئے بیس ہزارروپے کااعلان کیا۔اس موقع نیشنل فٹ بال مقابلوں میں اٹھویں پوزیشن حاصل کرنے پرمبارکباد دی اور کھلاڑیوں میں سرٹیفیکٹس تقسیم کی اوروقافی حکومت کی طرف سے تعلیمی وظائف کے چیک بھی تقسیم کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے صدرمحفل خالدبن ولید نے کہا موجودہ دور چیلیجنز کا دور ہے جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے دنیا گلوبل ویلیج بن چکی ہے انٹرنیٹ موبائل فون اور دوسرے سوشل میڈیا نوجوان نسل کے لئے ایک امتحان بن چکا ہے نئی نسل اپنی تمام تر توجہ حصول علم کے لئے وقف کرے اور جدید ایجادات اور ٹیکنالوجی کو مثبت استعمال کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button