گلگت بلتستان

روندو یوتھ فورم کے زیر اہتمام سکردو میں امن ریلی کا انعقاد

RYF 02

سکردو(رضاقصیر) امن کو بچانے کے لیے تمام لوگ ایک ہو جائیں روندویوتھ کی امن واک ریلی شول سوسائٹی کے متعدد افراد کی شرکت ریلی یادگارشہداء سکروو سے برآمد ہوئی اورریلی یادگارشہدا ء سکردو سے برآمد ہوئی اور پریس کلب سکروو میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں بیزز اور پلے کارڈ ز اُٹھائے ہوئے تھے جن پر امن کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء ہمارا اعلان پرامن بلتستان کے نعرے بھی لگارہے تھے ریلی میں سیاسی شخصیات سماجی ورکز ز اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بلتستان کے مثالی امن کو خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے تخریف کاروں کے تمام سازشوں کو اتفاق کے زریعے ختم کردیا جائے گا علاقہ دشمن عناصر علاقے کا امن خراب کرکے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ریلی پریس کلب سکروو میں جلسے کی شکل اختیار کر گئی جہاں ڈپٹی کمشنر راجہ فضل خالق نے شرکاء جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روندو یوتھ فورم نے اس پر آشوب دور میں میں جب کچھ عناصر بلتستان خصوصاً سکردو کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں ان ہوں نے معاشرے کے نوجوانوں کو امن کا پیغام دے دیا ہے اور سب کو امن سے رہنے اور امن کی اہمیت اجاگرکرنے کی کوشش کی جو بہت ہی احسن قدم ہے انہوں نے کہا معاشرے میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے نوجوان ہی معاشرے میں امن اور امن خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پرامن معاشرہ ہی ترقی کے منازل طے کر سکتی ہے.

RYF 01

اس موقع پر عبداللہ حیدری ، سید حیدر شاہ ، عباس ایڈووکیٹ ،عاشق حسین روندو یوتھ فورم کے نائب صدر مصطفی کمال ،بشارت سید ودیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن ہماری ضرورت ہے امن کے بغیر ترقی کا حصول ناممکن ہے علاقے کے مثالی امن کو بچانے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button