غذر، سکولوں میں روپ(ROPE) کے زیراہتمام پندرہ روزہ ورکشاپ اختتام پذیر
غذر(نمائندہ پامیر ٹائمز)ضلع غذر کے مختلف سکولوں میں روپ(ROPE) کے زیراہتمام پندرہ روزہ ورکشاب اختتام پذیر ہو گیا۔اس ورکشاب کا مقصد علاقے کی سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں سکول مینجمنٹ کمیٹی کے کردار کو مضبوط بنا کر سکول کے انتظام اور معیاری تعلیم کو گاﺅں کی سطح سے ہی یقینی بنانا تھا ،یہ سیشن گلاغمولی،پھنڈر،گوپس ،چٹورکھنڈ،ہاسس،گاہکوچ اور گلاپور میں رکھے گئے ،جس میں والدین عمائدین اور اساتذہ نے شرکت کی ان تمام علاقوں میں منعقدہ ورکشاپس میں علاقے کی تعلیمی مسائل انتظامی معاملات اور اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے سمےت اہم مسائل پر بات چیت کی گئی، اس انتہائی اہم ورکشاب کو اساتذہ عمائدین اور علاقے کے عوام نے سکولوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے انتہائی اہم قرار دیا جس سے یقینا سکول کے انتظامی معاملات کو مذید بہتر بنانے اور معیاری تعلیم کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ورکشاب کا اہتمام ان سکولوں میں کیا گیا جہاں ایم آئی ای ڈی(MIED) پہلے سے ہی معاونت فراہم کر رہی ہے اس موقع پر روپ کے ذمہ داروں نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہائی سکول گاہکوچ کے ہیڈ ماسٹر مظفر شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔