گلگت بلتستان

سکردو میں بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ٢٩واں مرکزی کنونشن منعقد، بیرونی سازشوں کی بھر پور مذمت کی گئی

سکردو ( رضا قصیر) بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن کا 29واں مرکزی کنونشن یادگار سکردو پر منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت بی ایس ایف کے مرکزی صدر محمد افضل نے جبکہ مہمان خصوصی ممبر قانون ساز اسمبلی راجا اعظم خان وزیر پلاننگ ومنصوبہ بند ی تھے ۔ کنونشن سے قوم پرست رہنما سید حیدر شاہ رضوی ،شہزاد آغا کے علاوہ ایاز حیدر ، سجاد پیالو ، تقی اخونزادہ ،سابق صدر صابر ودیگر مقررین نے خطاب کیا.

کنونشن سے خطاب کرتے وہئے مرکزی صدر بی ایس ایف محمد افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی پولیٹیکل ایجنڈوں کے ہاتھوں تو کبھی وزیر امور کشمیر کے ہاتھوں توکبھی نام نہاد کونسلوں کے ہاتھوں ہر دور میں گلگت بلتستان کی تقدیر کا فیصلہ ہوتا رہا ہے جب اس خطے کے عوام بیدار نہیں ہوگی تب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا بی ایس ایف عوام کو اس فکری کے لئے شعور اجاگر کرتی رہے ہیں اور آئندہ بھی شعور بیدار کرنے کیلئے سرگرم عمل رہیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے حقوق کی پامالی ہو تی رہی ہے اگر کوئی شخص پاکستان کی دار الحکومت کے قلب میں بغاوت کی بات کرتا ہے تو اس کی بغاوت کو تسلیم کی جاتی ہے اور مظلوم کی آواز قرار دی جاتی ہے جبکہ یہ عمل اگر گلگت بلتستان کا کوئی باشندہ کرتا ہے تو اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے جھیلوں میں بھج دیاجاتا ہے ۔

اس موقع پر غازی فاؤنڈیشن کے چئیرمین ایاز حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان میرے لئے ایک جنت کی حیثیت رکھتا ہے یہاں کے پرامن فضا سے میں بہت متاثر ہوا ہوں ۔انہوں نے اپنے ادارے میں بلتستان کے10طلباء کو سکالر شب دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید حیدر شاہ نے کہا کہ میں جب بھی علاقے کی حقوق کی بات کرتا ہوں تو کچھ عناصر یہاں فساد پھیلانے کی باتیں کرتے ہیں اور مذہبی ولسانی فساداد کرنے کی کوشش کرتے ہیں اب لوگ باشعور ہو چکے ہیں وی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے ۔

BSF (1)ڈی آئی جی بلتستان ریجن علاقے میں ہونے والی سازش کا حصہ بنتے دیکھائی دے رہے ہیں ان خیالات کااظہار معروف قوم پرست و عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن غلام شہزاد آغا نے بی ایس ایف کے مرکزی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی بلتستان ریجن شہر میں بے جا نا کہ بند یاں کروا کر یہاں کے عوام کو زہنی اذیت میں مبتلا کر رہے ہیں ڈی آئی جی اپنے اہلکاروں سے کام لینے پر بضد ہے تو ان اہلکاوروں کو شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی پر معمور کریں تاکہ شہر میں کوئی دہشت گرد اور انتہاپسند داخل نہ ہو سکے یوں عوام کو بے جا تنگ کرنے سے گریز کریں ڈی آئی کے حرکات اس گریڈ کیم کا حصہ لگتے ہیں جو اس خطے میں کھیلاجا رہا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے حالیہ دھرنے سے خطے میں جو امن وامان اور اتحاد اتفاق کو فروغ ملا ہے اس کو ایک منظم سازش کے تحت خراب کیا جارہا ہے ۔ سکردو میں لسانی فسادات،گانچھے اور غذر میں مذہبی رنگ کی آڑڈ میں ہونے والے تمام واقعات اس سازش کا حصہ لگتے ہیں جس سے یہاں کے پر امن اور امن کیلئے کئے جانے والے کوششوں کو ناکام کرنے کی بھرپور کوشش ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button