چترال

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کے ساتھ نرسنگ مرکز قائم کرنے کا اعلان

Untitled-1چترا ل(نذیرحسین شاہ نذیر) کمانڈر45انجینئرنگ ڈویژن میجرجنرل اخترجمیل راؤ نے اپنے تین روزہ دورہ چترال کے موقع پر ووکیشنل ٹرنینگ سینٹربونی کادورہ کیا اس موقع پر بریگیڈکمانڈر45انجینئرنگ ڈویژن بریگیڈئیرنجم الالسلام ل،18بٹالین کے یفٹنینٹ کرنل چوہدری کرامت اللہ اور18بٹالین کے میجرسید سعادت حسن کاظمی دیگرافسران بھی ان کے ساتھ موجودتھے۔اس موقع پر میجرجنرل اخترجمیل راؤ نے کہاکہ چترال کاتعلیم نسوان میں آگے ہوناایک خوش آئندبات ہے اوریہاں سب سے پہلی مرتبہ خواتین کے لئے تکنیکی ادارے کے قیام سے ترقی وخوشحالی کے نئے دروازے کھل جائیں گے ۔

انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے ساتھ 506ملین روپے کی لاگت سے ایک نرسنگ سینٹربنانے کااعلاں کیا۔ جس میں ہرسال کم ازکم 200طلباء وطالبات ٹرنینگ حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ چترال کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے چارواٹرسپلائی اسکیمز بھی مختلف علاقوں میں شروع کریں گے ،جہاں پینے کی صاف پانی نہیں ہے۔میجرجنرل اخترجمیل راؤ نے کہاکہ پاک فوج ہیلتھ ،لائیوسٹاک کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی ضروریات پربھی کام کرنے کافیصلہ کیاہے ۔انہوں بونی میں زیرتعمیرووکیشنل سینٹرکے ٹھکیدار کوبھی ہدایت کی کہ وہ کام کی معیار اعلیٰ کوبہترسے بہتر بنائیں لوکل میٹریل استعمال کرنے اورمقامی لوگوں سے کام کروانے کی بھی تاکید کی تاکہ یہاں کے مقامی لوگوں کوزیادہ فائدہ پہنچے۔

انہوں نے کہاکہ دسمبر2013تک دونوں ووکیشنل سینٹر زپایہ تکمیل پہنچنیں گے اورخیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کئے جائیں گے ۔اورمتعلقہ حکام کوہدایت کی کہ وہ تکمیل کے فوراً بعد چارج لے کراسٹاف کابندوبست کریں ۔تاکہ سب ڈویژ ن مستوج کے طالبات اس سے استفاد حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ جب بھی ملک کوکسی چیلنج کاسامناکرناپڑاہے توپاک فوج ہمیشہ عوام کے توقعات پرپوری اتری ہے اورقوم کوکبھی بھی مایوس نہیں ہونے دیا ۔پاک فوج کسی بھی اندرونی یابیرونی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہروقت تیارہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button