خبریں

نگر : ترقیاتی سکیموں کی بروقت اور معیاری کام کے ذریعے ضلع نگر کو پورے گلگت بلتستان کیلئے ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کریں۔ ڈپٹی کمشنر

گلگت (پ۔ر) ڈپٹی کمشنر نگر کے زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے اہم اجلاس ،مختلف ہیڈآف ڈیپارٹمنٹس نے بریفنگ دی۔

جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نگر نوید احمد کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں ایگزیکٹیوانجینئر بی اینڈ آر،ایگزیکٹیو انجینئر واٹر اینڈ پاور ،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،اور دیگر سرکاری اداروں کے زمہ داروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے اپنے اپنے اداروں کے بارے ڈپٹی کمشنر نگر کو آگاہ کیا اوراپنے اداروں کے مالی سال 2017-18 کے ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے مکمل تفصیلات بتائیں۔

اجلاس میں ضلعی سرکاری اداروں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنس کے بریفنگ لینے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ تمام اداروں کے ذمہ دار آفیسران اپنے اپنے اداروں کے ترقیاتی سکیموں کی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ محکمہ واٹر اینڈ پاور اور بی اینڈ آر کے ایگزیکٹیو انجینئرز کے ساتھ رابطے میں رہیں اور اپنے اپنے سکیموں کی نگرانی کریں تاکہ درپیش رکاوٹوں کودور کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹل زمہ داروں کو بلاکر ہر15دن بعد اپنے اداروں کے ترقیاتی سکیموں کے بارے پراگرس معلوم کریں۔ ڈپٹی کمشنر نگر نے مزید کہا کہ انکی بھرپور کوشش ہوگی کہ کہ ترقیاتی سکیموں کی بروقت اور معیاری کام کے ذریعے ضلع نگر کو پورے گلگت بلتستان کیلئے ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں موجو د اسسٹنٹ کمشنر نگر کو فوری طور پر ایکسئین بی اینڈ آر سے تفصیلات لیکر کام میں سستی اختیار کرنے والے ٹھیکیداروں کو فوری طور پر نوٹسز جاری کرنے کا بھی حکم جاری کریں ،ضلع نگر میں ترقیاتی کاموں کی سستی میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور غیر معیاری کام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button