گلگت بلتستان

پھنڈر میں کھلی کچہری، ڈپٹی کمشنر نے ضلعی محکموں کے سربراہان کو کھری کھری سنا دی

غذر(نیوز رپورٹر) پھنڈرمیں عوامی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنررائے منظور حسین نے عوام کے سامنے ضلعی سربراہان کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ اگرسرکاری محکموں کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہوئی اور کسی محکمے کی کارکردگی غیر مطمئن اورغیر قانونی کام دیکھا گیا تو ان کے خلاف میں خودایف آئی آر کٹواؤں گا۔کسی عام شہری کے ساتھ زیادتی ہر صورت برداشت نہیں کی جائے گی،عوامی مسائل بہت زیادہ ہیں مگرعوام کو جھوٹ کے بجائے حقائق سے آگاہ کیا جائے. اب یہ تماشہ بند ہونا چاہیے۔
انھوں نے موقعے پر ہدایات جاری کیے کہ بھتریت دومیگاواٹ بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی ستمبر کے آٹھ تاریخ تک ہر صورت یقینی بنایا جائے، اگر کوئی اور مسئلہ ہے تو تحریری طور پر جمع کروادیں۔انھوں نے کہا کہ شندور کا مسئلہ انتہائی اہم ہے،مگر چترال کی انتظامیہ بڑی حد تک اندر گس آئی ہے،ہمارے اس اہم میلے کے با ئیکاٹ کا بھی کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ جس پر مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔مٹوٹی پل سے شندور تک اٹھارہ کلومیٹر پکے روڈ کی سٹیٹمنٹ جلد جمع کروائی جائے تا کہ چیف سیکرٹری کو جمع کر وا سکیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ضلع غذر کے پلوں کی مرمت کے لیے جو تین کروڑ روپے ملے ہیں انھیں فوری استعمال میں لایا جائے۔مٹوٹی پل کی لکڑی چار سال قبل شندور میلے میں اسٹیج بنانے کے لیے لے جانا اور وہاں سے اسکا غائب ہونا حیران کن ہے، جس کی بھی تحقیقات کی ضرورت ہیں انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر بجلی کی کمی کو پورا کرسکیں،یہ بات حیران کن ہے کہ پورے پاکستان کو پانی گلگت بلتستان سے جاتا ہے مگر یہاں پینے کے پانی کے شدید مسائل ہیں، جس پر کسی عالمی ادارے سے رابطہ کیا جائے گا۔ کھلی کچہری میں یونین کونسل ٹیرو اور پھنڈر کی عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی،جنھوں نے ڈپٹی کمشنر رائے منظور حسین کے سامنے شکایات کی پوری ٹوکری کھول دی۔ڈپٹی کمشنر نے اہم عوامی اور کی انفرادی ایشوز پر موقعے پر ہی ہدایات جاری کر دیئے،عوام نے ڈپٹی کمشنر کے اقدامات اور ہدایات کو شاندار انداز میں سراہا، اور خوب داد دیتے رہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button