خبریں

مسلم لیگ ق گلگت بلتستان کے صوبائی صدر عبد الرحیم مرکزی مجلس عاملہ کا رکن مقرر

اسلام آباد(پ ر) مسلم لیگ ق گلگت بلتستان کے صوبائی صدر عبد الرحیم کو مرکزی مجلس عاملہ کا رکن مقرر کیا گیا۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی جنرل سیکرٹری و وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چوہدری کی دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالرحیم کو پارٹی کے ساتھ وفاداری مخلصی اور خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی صدر کے عہدے کے بعد مرکزی مجلس عاملہ میں بھی شامل کیا گیا ہے ۔ چوہدری ہاوس اسلام آباد میں صوبائی صدر(ق) لیگ عبد الرحیم نے طارق بشیر چوہدری اور پرویز الہی سے ملاقات بھی کی اس فوران گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے عبد الرحیم کی گلگت بلتستان میں پارٹی کیلئے خدمات اور گزشتہ کئی برسوں سے جماعت کے ساتھ جڑے رہنے پر انہیں داد دی اس موقع پر صوبائی صدر ق لیگ و ممبر مرکزی مجلس عاملہ عبد الرحیم نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق’سی پیک کے ثمرات میں گلگت بلتستان کو شامل کرنے سمیت پارٹی کی بڑھوتری اور نشوونما پر بات کی ۔مسلم لیگ ق کی مرکزی قیادت نے صوبائی صدر کو خطے میں پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کی ہدایات دی اور گلگت بلتستان کے مسائل کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کو آگاہ کرنے اور مختلف فورمز پر آواز اٹھانے کی یقین دہائی بھی کرائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button