گلگت بلتستان

پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیےمکرم ترین نے گلگت سے پندرہ روزہ سفر کا آغاز کر دیا

مکرم ترین گلگت پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کر رہا ہے
مکرم ترین گلگت پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کر رہا ہے

گلگت (عبد الرحمان بخاری سے ) پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے معروف موٹر سائیکلسٹ سیاح مکرم ترین نے گلگت پریس کلب سے کراچی تک 15 روزہ سفر کا آغاز کر دیاہے.

مکرم ترین گلگت پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرنے کے لیے اپنے موٹرسائیکل پر پہنچا
مکرم ترین گلگت پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرنے کے لیے اپنے موٹرسائیکل پر پہنچا

جمعرات کے روز گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں گلگت سے کراچی تک موٹرسائیکل پر پندرہ روزہ سفر کا آغاز کررہا ہوں جس کا مقصد پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے پاک سر زمین کے لئے اپنی جانیں قربان کی ہیں دوران سفر سب سے پہلے لالک جان شہیدنشان حیدر کے مزار پر حاضری دوں گا اور قومی پر چم بلند کروں گا جس کے بعد پاک فوج کے دیگر ایسے 10 شہدا جنہوں نے نشان حیدر حاصل کیا ہے جن میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید صوابی،  کیپٹن محمد سرور شہد گوجر خان، میجر طفیل محمد شہید وہاڑی ، میجر عزیز بھٹی گجرات ،راشد منہاس شہید کراچی ، میجر شبیر شریف شہید لاہور، سوار محمد حسین شہید گوجر خان،  میجر محمد اکرام شہید جہلم ،لانس نائک محفوظ شہید راولپنڈی  شامل ہیں، کے مزاروں پر حاضری دوں گا انہوں نے کہا کہ بغیر کسی سرکاری تعاون کے اپنے زاتی اخراجات پر پاک فوج سے ااظہار یکجہتی کے لئے دشوار گزار علاقوں میں سفر کررہا ہوں.

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
مکرم ترین کا گلگت پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ گروپ فوٹو

مکرم ترین نے کہا کہ گلگت سے کراچی تک 3200 کلو میٹر کا سفر طے کر کے 6 ستمبر کو کراچی میں مزار قائد پر حاضری دے کر اپنے سفر کا اختتام کروں گا.

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ خدمت خلق کے لئے کام کیا ہے اور میرے سفر کا مقصد بھی یہی ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کر سکوں اسی لئے میں نے معذور افراد کی فلاح و بہبود، مختلف امراض سے متعلق آگاہی اور سیاحت کی ترقی کے لئے زاتی کوششوں سے دنیا کے 16 ممالک میں 97 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرچکا ہو ں اور اب مستقبل میں یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان سے جرمنی تک کے سفر کا ارادہ ہے. واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کسی شہری نے اس نوعیت کا سفر شروع کیا ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button