گلگت بلتستان

ہنزہ نگر میں انتخابی فہرستوں کی تیاری کا سلسلہ شروع

GBEہنزہ نگر( بیورو رپورٹ) گلگت بلتستان میں ہونے والے آئندہ انتخابات کیلئے ہنزہ نگر میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے ووٹر لسٹوں کے اندراج کا سلسلہ جاری ہو گیا۔ انتخابات میں ووٹر فہرستیں بنانے کے لئے ہنزہ نگر میں 150سے زائد ہنزہ نگر کے سرکاری ملازموں کی تربیتی ورکشاب گزشتہ روز اختتام پزیر ہوا۔
تر بیتی ور کشاب کا مقصد آئندہ انے والے انتخابات میں ووٹر لسٹ ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر 18سال سے زائد اندراج کرینگے اور اج سے باقاعدہ طور پر ہنزہ نگر میں مختلف سرکاری ملازمین ووٹر فہرستیں تیار کرنا شروع ہوگی اور اس کے لیے ڈسٹرکٹ ا لیکشن کمشنر ہنزہ نگر کی جانب سے ضروری دستاویزات حوالہ کردیا گیا۔ اس سلسلے میں ہنزہ نگر کے تین حلقوں میں مختلف کمٹیاں تشکیل دی گئی ہے۔ حلقہ نمبر4نگر میں اسسٹنٹ کمشنر نگر سب ڈویثرن، حلقہ نمبرنگر 5 میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی اینڈ آر ڈی اور حلقہ نمبر 6ہنزہ میں اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ سب ڈویثرن نگرانی کرینگے۔ جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہنزہ نگر نے عوام سے کہا ہے کہ گھر گھر سرکاری ملازمین انے والیانتخابات کے سلسلے میں ووٹر لسٹ تیار کرینگے جس کے لیے عوام ان کے ساتھ تعاون کرے۔تاکہ کوئی فرد ووٹر لسٹ سے باہر نہ رہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button