عوامی مسائل

گلگت چترال کا زمینی رابطہ منقطع ہے اس دوران نیٹکو کے خستہ حال گاڑیوں کی مرمت کو یقینی بنایا جائے

گلگت( رپورٹر) گلگت سے چترال نیٹکو سروس کی گاڑیاں مرمت نہ کرنے کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار، جس کی وجہ سے ان گاڑیوں پر سفر کرنا محال ہو گیا۔ اس حوالے سے مسافروں راشید احمد کلامی،سمیع الحق،سلطان ولی ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت ٹو چترال نیٹکو کے گاڑیوں کی بر وقت مرمت اور ان پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے اب گاڑیوں پر سفر کرنا نا ممکن ہو چکا ہے۔ گاڑیوں کی ناقص صورتحال کی وجہ سے جہاں مسافر شدید مشکلات سے دور چارہے وہاں پہ حادثات کا خدشہ بھی بڑھ رہا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت برفباری زیادہ ہونے کی وجہ سے گلگت چترال کا زمینی رابطہ منقطع ہے اس دوران خستہ حال گاڑیوں کی مرمت کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ایم ڈی نیٹکو اسے پر زور اپیل کیا ہے کہ وہ نیٹکو گاڑیوں کی خستہ حالی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان گاڑیوں کی فوری مرمت کیلئے اقدامات اٹھائیں دیگر صورت کسی بھی قسم کے نقصانات کی ذمہ داری متعلقہ محکمہ پر عائد ہو گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button