گلگت بلتستان
شعیہ علماء کونسل نے حیات خان قتل کیس کے حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا
گلگت ( پریس ریلیز) حکومت حیات خان قتل کیس کے پس پردہ حقائق سامنے لائے ۔ ترجمان شیعہ علما ء کونسل شیعہ علما ء کونسل گلگت ڈویژن کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والے واقعے کی شد ید الفاظ میں مذمت کی ۔ ترجمان نے کہا کہ گجر برادری کے صدر حیات خان کا قتل علاقے کے پرُ امن ماحول کو خراب کرنے کی ساز ش ہے لہذا حکومت حیات خان قتل کیس کے پس پردہ حقائق عوام کے سامنے لائے تا کہ علاقے کے پر امن فضا کو فرقہ واریت سے بچایا جاسکے ۔ ترجمان نے دنیور کے عوام سے اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں تا کہ اصل قاتل قانون کی گرفت سے نہ بچ سکے اور بے گناہ لوگوں کو اذیت سے بچایا جاسکے ۔ ترجمان شیعہ علما ء کونسل نے اہلسنت اکابرین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ حقائق کے سامنے آنے تک صبر و تحمل سے کام لیں