گلگت بلتستان

مکان کی چھت گر جانے سے دیامر کے گاؤں نیاٹ میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جان بحق

چلاس(اسد اللہ سے ) دیامر میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی نیاٹ گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکان کی چھت منہدم ہونے سے آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں ۔پو لیس کنٹرول روم کے مطابق گزشتہ روز سے جاری مسلسل بارشوں کے باعث ضلع بھر میں کافی نقصانات ہو ئے ہیں ۔شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناراں کاغان لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مختلف مقامات پر بند ہے۔جبکہ بابوسر ٹاپ پر ایک فٹ تک برف باری ہو چکی ہے۔حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان نیاٹ گاؤں میں ہوا ہے ۔جہاں مسلسل بارش کے باعث نیاٹ بلونگ میں ایک بڑا پتھر مکان پر آگرا جس تلے دب کرخواتین اور بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں شیر خان ،عتیق الرحمان ،دختر گلاب،شیر افضل،دختر حکمو ،دختر شیر خان و دیگر شامل ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ بارش کی وجہ سے حکمو نامی شخص کے گھر کی چھت ٹپکنے پر سارے گھر والے پڑوس میں واقع شیر خان کے گھر گئے ہوئے تھے جہاں پر اچانک یہ افسوسناک حادثہ ہیش آیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی نیاٹ سے بڑی تعداد میں لوگ جائے وقوعہ روانہ ہوئے اور نعشوں کو نکال کر نیاٹ پہنچایا۔جائے قوعہ تک سڑک کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے امدادی ٹیمیں تاحال نہیں پہنچ سکی ہیں ۔بارشوں کے باعث نیاٹ روڈ بھی شدید متاثر ہوا ہے لوگ پیدل سفر کر رہے ہیں ۔ عوام علاقہ نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر نیاٹ گاؤں میں امدادی کاموں کا آغاز کرے اور متاثرہ گھرانوں کو امدادی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے۔انہوں نے کہا ہے نیاٹ روڈ کو کھولنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button