گلگت بلتستان

گلگت انتظامیہ بھکاریوں کے خلاف متحرک، چالیس سے زائد گرفتار

11
گلگت (فرمان کریم بیگ) شہر میں غیرمقامی بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے آخر ضلعی انتطامیہ حرکت میں آگئی ہے۔ ہفتے کے روز ڈی سی گلگت اجمل بھٹی کے حکم پر پولیس نے 40 سے زاہدبھکاریوں کو گرفتار کر کے علاقہ بد کیا۔ پولیس ذارئع کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے گلگت میں غیر مقامی بھکاریوں کی بڑی تعداد شہر کے مرکزی شاہراہوں، تجارتی مراکز اور سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں گھس کر لوگوں سے بھیک مانگتے تھے۔ ان میں زیادہ تر کمسن بچوں اور خواتین کی تعدادشامل تھی۔ ان غیر مقامی بھکاریوں کی دیکھا دیکھی مقامی چھوٹے بچوں نے بھی بھیک مانگنا شروع کیا تھا۔ ہفتے کے روز پولیس ذرائع نے بتایا کہ عوامی شکایات پر ان کے خلاف کاروائی کرکے علاقہ بد کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بصری چیک پوسٹ پر مامور سیکورٹی اہلکاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبہ پنجاب سے آنے والے بھکاریوں کو گلگت بلتستان میں داخل ہونے سے روکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button